کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندستان نے آسیان شراکت داروں کو وبا کی بعد کی مدت میں سدھار کی کوششوں میں ہندستان کے تعاون کی یقینی دہانی کرائی:محترمہ انوپریہ پٹیل


18ویں آسیان- ہندستان معاشی وزراء اے ای این مشاورت میٹنگ کا انعقاد

ہندستان نے آسیان ممالک کو صحت اور فارماسیوٹیکل شعبے جیسے ممکنہ شعبوں میں ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مدعو کیا

آسیان ہندستان تجارتی کونسل(اے آئی بی سی)نے آسان-ہندستان معاشی شراکت داری کو بڑھانے کی امید ظاہر کی

آسیان ہندستان تجارتی معاہدہ (اے آئی ٹی آئی جی اے)جلد شروع کرنے کے لئے تبادلہ خیال

تجارتی معاہدوں کو باہمی، آپسی طور سے فائدے مند بنانے کی ضرورت اور اسے دنوں شرکاء کی امیدوں کو متوازن کرنے والا ہونا چاہئے:محترمہ انوپریہ پٹیل

Posted On: 14 SEP 2021 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14ستمبر 2021/کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت ،محترمہ انوپریہ پٹیل اور برونئی دارالسلام کے خزانہ اور معیشت کے وزیر داتو ڈاکٹر امین لیو عبداللہ نے 14 ستمبر 2021 کو ورچوئل طور سے منعقدہ 18ویں  آسیان-ہند اقتصادی وزرا کی مشاورت میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔

اس میٹنگ میں آسیان کے  تمام دس ملکوں-برونئی، کمبوڈیا،انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگا پور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے اقتصادی وزرا نے حصہ لیا۔

وزرا ء نے وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور وبا کے اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لئے اجتماعی قدم اٹھانے اور خطے میں لچیلی سپلائی چین کو یقینی بنانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کو دوہرایا۔ وزراء نے آسیان اور ہندستان کے درمیان بڑھ رہے  تجارتی اور سرمایہ  اور وبا ء سے لڑنے میں تجارتی شراکت داری کے باہمی تعاون کی ستائش کی۔ ہندستان آسیان کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ایف ڈی آئی کے سب سے بڑے وسائل میں سے ایک ہے۔

وزیر موصوفہ محترمہ انوپریہ پٹیل نے میٹنگ کو وسیع ٹیکہ کاری،وبا سے متعلق  چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صلاحیت کے فروغ  اور اقتصادی پہلوؤں کے بارے میں مختصراً معلومات فراہم کی۔ انہوں نے زراعت، بینکنگ، بیمہ، لاجسٹکس ، کمپنی قانون، سرمایہ کاری نظام وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں ہندستان کے ذریعہ  کئے گئے وسیع سدھاروں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آسیان ممالک کو صحت اور فارماسیوٹیکل سیکٹر جیسے ممکنہ شعبوں میں  سرمایہ کاری کرنے کے لئے  مدعو کیا۔ وزراء نے بھی آسیان –ہند اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کی آسیان ہند-تجارتی کونسل (اے آئی بی سی)کے امکانات پرتوجہ دی۔

میٹنگ میں آسیان ہندستان اشیا تجارتی سمجھوتہ (اے آئی ٹی آئی جی اے) جلد شروع کرنے پر بھی متحرک  تبادلہ خیال کیا۔ وزراء نے جائزہ سے جڑی  ریسرچ معلومات (اسکوپنگ پیپر) بڑھانے کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی۔ سمجھوتے کو تجارت کے لئے آسان، موجودہ اور منظم ٹول ٹیکسوں اور ریگولیشن عمل کے ساتھ استعمال کرنے والوں کے لئے آسان بنانے کے لئے اس عمل کو تیزی کے ساتھ ختم کرنے کا  عہد کیا۔ محترمہ پٹیل نے اجاگر کیا کہ تجارتی معاہدے کو آپسی طور پرفائدے مند بنانے کی ضرورت اور اسے دونوں شراکت داروں پر زور دیا اور خصوصی طور سے زراعت اور آٹو شعبے میں آسیان بازار میں وسائل متوازن کرنے والا ہونا چاہئے ۔اور خصوصی طور سے  زراعت اورآٹو شعبے میں آسیان  بازار میں پہنچ حاصل کرنے میں بھی  ہندستانی ایکسپورٹر کے سامنے آنے والی غیر ٹریفک حلوں کو اجاگر کیا۔ محترمہ پٹیل نےمشورہ دیا کہ  دونوں طرفین کو اکتوبر 2021 میں مقررہ آسیان-ہندستان لیڈر سمٹ سے پہلے اسکوپنگ پیپر کو حتمی شکل دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں  کرنی چاہئے اور  اس سال کے اختتام سے پہلے

جائزہ کا  اعلان کردینا چاہئے۔ وزیر نے آسیان سے بغیر کسی  تاخیر کے ہند-آسیان خدمات اور سرمایہ کاری معاہدوں کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ کمیٹیوں کے  قیام  کی بھی درخواست کی۔

محترمہ پٹیل نے آسیان کے ساتھ معاشی شراکت داری کو ہندستان کے ذریعہ دی جانے والی اہمیت اور دونوں شراکت داروں کے درمیان  مضبوط تاریخی اور  ثقافتی رشتوں کو  اجاگر کیا اور آسیان کو وبا کے بعد کی  مدت میں سدھار کی کوششوں میں ہندستان کے  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8988



(Release ID: 1754932) Visitor Counter : 164