وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے ذریعہ گجرات میں سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے لیے آپریشنز

Posted On: 14 SEP 2021 1:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14؍ستمبر،2021: سول انتظامیہ کی مدد کی درخواست کی بنیاد پر، بھارتی بحریہ  کی انسانوں کی مدد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) کی ٹیم، جو بحری غوطہ خوروں پر مشتمل ہے ، کو آئی این ایس سردار پٹیل سے مختصر اطلاع پر 13 ستمبر 21 کی شام کو راجکوٹ روانہ کیا گیا تاکہ وہاں جاری  راحت رسانی کے کاموں میں  ان کی مدد لی جا سکے۔ سول انتظامیہ کی جانب سے جاری راحت رسانی کے کاموں  میں تعاون کے لیے مزید چھ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں جانے کے لیے تیار رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح جام نگر کے آئی این ایس والسورہ سے کئی ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ بارش سے متاثرہ اور شہر کے سیلاب زدہ علاقوں کے مختلف حصوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ جیمنی بوٹس ، لائف واسکٹ ، فرسٹ ایڈ کٹس اور دیگر ضروری سامان سے لیس ٹیموں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو بچایا جن میں بوڑھے اور خواتین شامل ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بحری ٹیموں نے پھنسے ہوئے شہریوں کو کھانے کے پیکٹ بھی فراہم کیے۔

بحریہ کے سینئر حکام سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مامورانتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سیلاب کے تعلق سے جاری امدادی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی مدد کی فوری پیشکش کی جا سکے۔ مزید امدادی ٹیموں کو مختصر نوٹس پر روانہ کرنے کے لیے اسٹینڈ بائی (تیار)پر رکھا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)14RG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(2)N1SA.jpeg

*******************

 

ش ح -   س ک

U. No. 8979


(Release ID: 1754726) Visitor Counter : 201