وزارت آیوش

مرکز شمال مشرق میں نئے آیوش کالج کھولنے میں مدد کو تیار:جناب سربانند سونوال


ملک بھر میں آیوش کالج کھولنے کےلئےمالی تعاون 9کروڑ سے بڑھاکر 70 کروڑ روپے  کیا گیا

’’حالیہ برسوں میں پیشہ وروں کے لئے آیوش شعبے  میں کیرئر کے مواقع بڑھے ہیں‘‘

وزارت آیوش نے گوہاٹی میں’آیوش نظاموں میں مختلف اور مکمل کریئر امکانات:شمال مشرقی ریاستوں میں  تعلیم ، انٹرپرینورشپ  اور روزگار پر فوکس‘پر کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 11 SEP 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11ستمبر 2021/آیوش ، بندرگاہ ،جہا ز رانی اور آبی گذر گاہوں کےمرکزی وزیر جناب  سربانند سونووال  نے ہفتے کے روز کہا کہ  مرکزی حکومت نے ملک بھر میں  زیادہ تعداد میں آیوش تعلیمی کالج کھولنےکے لئے مالی امداد کو 9 کروڑ روپے سے بڑھا کر 70 کروڑ روپے کردیا ہے۔ مرکزی وزیر ہفتہ کو گوہاٹی میں وزات آیوش کے ذریعہ ’آیوش نظاموں میں مختلف اور ممل کیریئر  ، شمال مشرقی ریاستوں میں تعلیم، انٹرپرینورشپ  اور روزگار پر  مرکوزیت ‘ پر منعقد ایک کانفرنس کو  خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سونووال نے کہاکہ شمال مشرق میں آیوش کی تعلیم دینے والے کالج  نسبتاً کم ہیں۔ ایسے میں اس علاقہ میں ہندستانی روایتی طبی نظام کو مقبول بنانے کے لئے  زیادہ تعداد میں قابل ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ اس حقیقت کے مدنظر شمال مشرقی ریاستوں میں  زیادہ تعداد میں آیوش تعلیمی کالجوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ  اس سے پہلے قومی آیوش مشن کی مرکزی  اسکیم کے تحت ریاستی سرکاروں کو نئے آیوش کالج کھولنے کے لئے 9 کروڑ روپے کی مالی امداد مہیا کی گئی تھی۔ اب  حکومت ہند نے  اس رقم کو بڑھاکر 70 کروڑ روپے  کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب ریاست نئے کالجوں کے قیام کے لئے زمین کی شناخت کرسکتی ہے، انسانی وسائل جٹاسکتے ہیں اور این اے ایم کے رہنما اصولوں کے مطابق اس موقع کا فائدہ اٹھاسکتےہیں۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ وزارت آیوش نے اسام میں واقع سرکاری آیورویدک کالج، جلوکباڑی کو دس کروڑ روپے تک کی امداد سے اعلی ترین مرکز کی شکل میں فروغ دینے کی اصولی طور پر بھی  منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے انڈر گریجویٹ  ٹیچنگ کالجوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے  پانچ کروڑ  اور پوسٹ گریجویٹ اداروں کے بنیادی ڈھانچہ میں سدھار کے لئے 6 کروڑ روپے  دستیاب کرائے ہیں۔

اس موقع پر سونووال نےمرکزی آیورویدک انوسندھان ادارے (سی اے آر آئی) گوہاٹی میں  صحت کے  شعبے میں ہنر کونسل  قومی  ہنر کے فروغ کی کارپوریشن  سے متعلق  پانچ کام تکنیشئن نصاب شروع کرنے کا  بھی اعلان کیا۔ اس کے تحت  2+10 سیشن کے سطح کے لئے 10 سیٹیں  رکھی گئی ہیں۔  اس سے شمال مشرقی خطے میں پنچکرم میڈیکل ہنر مند  انسانی وسائل تیار کرنے  اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں آیوش کے شعبے میں تمام موضوعات کے  پیشہ وروں کے لئے  کریئر کے مواقع میں حیرت انگیز طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔ ا س کے علاوہ  ان کوششو ں کے نتیجے میں دنیا بھر کے  معاشروں کے درمیان آیوش نظام میں  اعتماد بھی بڑھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  آیوش میں بڑی تعداد میں لوگوں کے   صحت سے متعلق  ضرورتوں کو پورا کرنے اور اس ملک کے فروغ میں  تعاون دینے کی صلاحیت ہے۔

اس کانفرنس میں حکومت آسام  میں صحت اور خاندانی بہبود  اور سائنس اور ٹکنالوجی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر، کیشو مہنت بطور معزز  مہمان موجو دتھے۔

وزارت آیوش نے  اس مہینے کی شروعات میں تمام شمال مشرقی ریاستوں کے    آیوش وزرا کی ایک تاریخی کانفرس  کامیابی کے ساتھ  منعقد کیا تھا اور اس علاقے میں  آیوش نظام کو مقبول بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے فروغ پر  غوروخوض کیا تھا۔ آیوش میں تعلیم اور کیرئر کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے والے  اس سمت میں اگلا قدم تھا۔

اس کانفرنس کا آغاز مہمانوں کے ذریعہ دیپ جلانے سے ہوا۔  اس کے بعد وزارت آیوش جوائنٹ سکریٹری   ڈی سنتھن پانڈیان نے افتتاح خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں آیوش نظام کے   ماہرین اور اداروں  کے سربراہوں نے  آیوش شعبے میں  دستیاب تعلیم  کیئرئر کے مواقع اور انٹرپرینورشپ  کے متبادلوں  پر تفصیلی  پرزینٹشن دی۔

اس موقع پر ہندستانی طبی طریقوں  کے قومی کمیشن  (این سی آئی ایس ایم) کے   سربراہ  جینت یشونت دیوپجاری نے کئیریر کے شعبے شعبے آیوروید میں تعلیم  پر ایک پرزینٹیشن  دی۔  اس کے بعد  شمال مشرقی  ریاستوں میں کیرئر  کےمواقع آیوش کے امکانات  کی تلاش پر ایک اجلاس  منعقد کیاگیا۔

محترمہ اندرانی مہتو ، منیجر، اسٹارٹ اپ  انڈیا،  صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ  کے محکمے نے ’آیوش شعبے میں انٹرپرینورشپ  اسٹارٹ اپ  پر ایک خصوصی خطاب دیا۔

ڈاکٹر سبھاش  سنگھ، ڈائریکٹر این آئی ایچ ، کولکتہ   نے  ہیومیوپیتھی  میں کیئرئر پر لیکچر ، شمال مشرقی ریاستوں میں  صنعتی  پس منظر ‘ پر پیش  کیا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں ہیومیوپیتھی میں  کیریئر   میں تعلیم   پر  لیکچر  ڈاکٹر  تارکیشور جین، سکریٹری  نئی دہلی کے ذریعہ دیا گیا۔  شمال مشرقی ہندستان میں  ریسرچ اور ترقی اور عوامی صحت‘ ڈاکٹر سبھاش چودھری  ، این آئی ایچ  کولکتہ  کے ذریعہ دیا۔

اسی طرح یویانی میں  تحقیق اور تعلیم  کےموقع پر ایک لیکچر پروفیسر اسیم علی خان  ڈائریکٹر  سی سی آر یو ایم ، نئی دہلی میں دیا گیا۔ ’سدھا‘ میں ریسرچ  اور تعلیم   کے موضوع پر  لیکچر ، ڈائریکٹر جنرل   سی سی آر ایس  چنئی کے ذریعہ پیش کیا گیا۔  ڈاکٹر پدم گرمیت  ڈائریکٹر، این آر آئی ایس، لیہہ   میں، سووا-رگپا ریسرچ تعلیم  اور کریئر کے مواقع ‘ پر لیکچر دیا۔

اس اجلاس کے بعد آیوش صنعت کے  نمائندوں نے  ’کیرئر مواقع اور انٹرپرینورشپ :صنعت کا فروغ  ، پر پرزینٹیشن دی،  جس کےبعد شمال مشرقی ریاستوں کے   مختلف  شعبوں کے   آیوش طلبا  اور ادیبوں کےساتھ ڈائیلاگ اجلاس ہوا۔

اس کانفرنس میں وزارت آیوش، آیوش تنظیموں اور ریسرچ کونسلوں اور شمال مشرقی  ریاستوں کے آیوش کالجوں کے  حکام  سمیت تقریباً  250 حصے داروں نے شرکت کی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8915

 

 



(Release ID: 1754400) Visitor Counter : 159