وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے آمدنی ٹیکس ریٹرن داخل کرنے اور اسسمنٹ سال 2021-22 کی آڈٹ کی مختلف رپورٹس داخل کرنے کی تاریخوں میں توسیع کی
Posted On:
09 SEP 2021 7:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 ستمبر2021:ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے آمدنی ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں مشکلات اور آمدنی ٹیکس قانون 1961 (دی ’’ایکٹ‘‘)، سینٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس کے تحت اسسمنٹ سال 2021-22 کے آڈٹ کی مختلف رپورٹس پر غور کرنے کے بعد سی بی ڈی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخوں اور اسسمنٹ سال 2021-22 کے آڈٹ کی مختلف رپورٹس کو داخل کرنے کی تاریخوں کو مزید بڑھایا جائے۔ تفصیلات درج ذیل ہے:
- اسسمنٹ سال 2021-22 کے لیے ریٹرن آف انکم پیش کرنے کی مقررہ تاریخ، جو کہ قانون کی دفعہ 139 کے ذیلی سیکشن (1) کے تحت 31 جولائی 2021 تھی اور جیسا کہ سرکولر نمبر 9/2021 مورخہ 20 مئی 2021 میں دی گئی تھی اس میں توسیع کرکے اب سے 31 دستمبر 2021 کردیا گیا ہے۔
- پچھلے سال 2020-21 کے قانون کے کسی بھی شق کے تحت آڈٹ کی رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ، جوکہ 30 ستمبر 2021 ہے اور جیسا کہ سرکولر نمبر 9/2021 مورخہ 25 مئی 2021 کے مطابق اسے 31 اکتوبر 2021 تک بڑھا گیا تھا، اس میں مزید توسیع کرکے 15 جنوری 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
- بین الاقوامی لین دین میں ملوث ہونے والے افراد کے ذریعے اکاؤنٹینٹ کے توسط سے پیش کرنے کی آخری تاریخ یا قانون کے سیکشن 92 ای کے تحت مخصوص سال 2020-21 کے لیے جو 31 اکتوبر 2021 ہے، اور جیسا کہ سرکولر نمبر -9/2021 بتاریخ 25 مئی 2021 اسے 30 نومبر 2021 تک بڑھایا گیا تھا اب اس میں مزید توسیع کرکے اسے 31 جنوری 2022 تک کردیا گیا ہے۔
- اسسمنٹ سال 2021-22 کے لیے آمدنی کی ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ جو کہ قانون کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت 31 اکتوبر 2021 ہے اور جیسا کہ سرکولر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 کے ذریعے 30 نومبر 2021 کی گئی تھی اس میں مزید توسیع دے کر اسے 15 فروری 2022 کردیا گیا ہے۔
- اسسمنٹ سال 2021-22 کے لیے آمدنی کی ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ جو کہ قانون کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت 30 نومبر2021 ہے اور جیسا کہ سرکولر نمبر 9/2021 بتاریخ 20 مئی 2021 کے ذریعےاسے 31 دسمبر 2021 تک بڑھایا گیا تھا اس میں مزید توسیع دے کر اسے 28 فروری 2022 کردیا گیا ہے۔
- اسسمنٹ سال 2021-22 کے لیے تاخیر/ نظر ثانی شدہ آمدنی کی ریٹرن کی پیش کش کی آخری تاریخ جو کہ قانون کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (4) / ذیلی دفعہ (5) کے تحت 31 دسمبر 2021 ہے اور جس میں سرکولر نمبر9/2021 مورخہ 25 مئی 2021 کے ذریعے توسیع کرکے اسے 31 جنوری2022 کردیا گیا تھا اب اس میں مزید توسیع کرکے اسے 31 مارچ 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جیسا کہ سرکولر نمبر 9/2021 کی شق (9)، (12) اور (13) مورخہ 25 مئی 2021 اور شقوں (1)، (4) اور (5) میں ہے، تاریخوں میں توسیع درج بالا قانون کی دفعہ 234 اے کی وضاحت 1 پر لاگو نہیں ہوں گی، جو کہ ان صورتوں میں ہے جہاں کل آمدنی پر ٹیکس کی رقم ذیلی دفعہ (1) کی شقوں (i) سے (vi) میں بیان کردہ رقم سے کم ہویا اس سیکشن سے ایک لاکھ روپئے سے زیادہ ہے۔ مزید برآں یہ کہ ہندوستان میں رہنے والے کسی فرد کی صورت میں جس کا حوالہ قانون کی دفعہ 207 کے ذیلی دفعہ (2) میں دیا گیا ہو، اس کی طرف سے قانون کی دفعہ 140 اے کے تحت مقررہ تاریخ کے اندر ادائیگی شدہ ٹیکس کو (سرکولر نمبر 8/2021 بتاریخ 25 مئی 2021 اور جیسا کہ اس قانون میں فراہم کیا گیا ہے)، پیشگی ٹیکس سمجھا جائے گا۔
سی بی ڈی ٹی سرکولر نمبر 17/2021، بفائل نمبر 225/49/2021/آئی ٹی اے-IIمورخہ 09 ستمبر 2021 کو جاری کیا گیا ہے۔مذکورہ سرکولر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔
*****
U.No.8838
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1753722)
Visitor Counter : 309