الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے کرناٹک کے اضلاع میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل

Posted On: 08 SEP 2021 11:27AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:08؍ ستمبر، 2021۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے کرناٹک کے چھ ضلعوں کے حالیہ جن آشیرواد یاترا کے دوران ہر ضلع کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار،انٹرنیٹ تک  رسائی اور انٹرنیٹ کنیکٹویٹی کو بہتر بنانے  کیلئے کافی درخواستیں کی گئی تھیں۔ وزیر موصوف نے یاترا کے دوران وعدہ کیا تھا کہ ہر ضلع میں انٹرنیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے ایک ٹاسک فورس بھیجی جائے گی۔

اپنے وعدے کے تحت نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) کے افسران پر مشتمل الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹاسک فورس نے تیزی سے اپنے دورے اور کام کا آغاز کیا ہے۔ ٹاسک فورس کے اراکین ہر ایک ضلع کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ ریاستی حکومت کے افسران سے بھی ملیں گے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی ترجیحی پالیسیوں میں سے ایک تمام بھارتیوں کو کنیکٹویٹی فراہم کرنا اور ہر ایک بھارتی  شہری کیلئے  براہ راست ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے فوائد کو یقینی بنانا ہے۔ 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011GFV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XVUD.jpg

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 8771



(Release ID: 1753082) Visitor Counter : 207