امور داخلہ کی وزارت

کاربی معاہدہ ۔  وزیراعظم کے  ’’شورش سے آزاد خوشحال شمال مشرق‘‘ کے وژن  میں  ایک اور سنگ میل: جناب امت شاہ


دہائیوں پرانے بحران کو ختم کرنےاور آسام کی علاقائی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لئے  تاریخی کاربی  آنلونگ معاہدے پر  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے

مرکزی امور داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ  آسام کے امن اور خوشحالی کے لئے آج کاربی آنلونگ معاہدے پر دستخط کئے جارہے ہیں، یہ بھی آسام کی تاریخ میں  سنہرے حروں میں  لکھا جائے گا

مودی حکومت  کاربی علاقوں کی ترقی کے لئے  خصوصی پروجیکٹ شروع کرنے کے واسطے  تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج دے گی

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی  شمال مشرق نہ صرف  جناب نریندر مودی  کے فوکس کا علاقہ رہا ہے بلکہ شمال مشرق کی  ہمہ جہت ترقی، امن اور خوشحالی  حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے

مودی حکومت کی پالیسی ہے کہ جو لوگ تشدد سے باز آجائیں، انہیں قومی دھارے میں  شامل کیا جائے اور ہم  ان سے بہت زیادہ نرمی سے بات کرتے ہیں  اور ان کی مانگوں سے بھی زیادہ انہیں دیتے ہیں

اس پالیسی کی وجہ سے ہی  ہم  ان پرانے مسائل

Posted On: 04 SEP 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4 ستمبر 2021،    دہائیوں پرانے بحران کو ختم کرنےاور آسام کی علاقائی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لئے  آج نئی دلی میں ایک تاریخی کاربی  آنلونگ معاہدے پر  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر  آسام کے وزیراعلی جناب ہیمنتا بسوا سرما ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال  اور آیوش کے وزیر جناب نتیہ نند رائے،  امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت  تلی رام رونگہانگ، کے اے اے سی کے  چیف ایکزیکیٹیو ممبر، کاربی لونگری نارتھ کچھار ہلز لبریشن فرنٹ/ کے ایل این ایل ایف، پیپلز ڈیمورکیرٹکس کونسل  آف کارب لونگری/ پی ڈی سی کے،  یونائیٹیڈ پیپلز لبریشن آرمی/ یو پی ایل اے،  کاربی پیپلز لبریشن ٹائیگرز/ کے پی ایل ٹی گروپوں کے نمائندوں  کے ساتھ  امور داخلہ کی مرکزی وزارت اور حکومت آسام  کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U1AG.jpg

 

اس تاریخی معاہدے  کے نتیجے میں  ایک ہزار سے زیادہ مسلح کیڈرز نے  تشدد کو چھوڑا ہے اور  معاشرے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔ کاربی علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی پروجیکٹ شروع کرنے کے واسطے مرکزی حکومت اور  حکومت آسام کے ذریعہ  پانچ برسوں کی مدت میں ایک ہزار کروڑ روپے  کا ایک خصوصی ترقیاتی پیکج دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KKSP.jpg

جناب امت شاہ  نے کہا کہ کاربی معاہدہ ،   وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے  ’’شورش سے آزاد خوشحال شمال مشرق‘‘ کے وژن  میں  ایک اور سنگ میل ہے۔ انہوں نے  کہا کہ آج  کا تاریخی کاربی آنلونگ معاہدہ  آسام کی تاریخ میں  سنہرے حروں میں  لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی  شمال مشرق نہ صرف  جناب نریندر مودی  کے فوکس کا علاقہ رہا ہے بلکہ شمال مشرق کی  ہمہ جہت ترقی، امن اور خوشحالی،  حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031P8F.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ  پالیسی ہے کہ جو لوگ ہتھیاروں سے کنارہ کشی کرلیں، انہیں قومی دھارے میں  شامل کیا جائے اور ہم  ان سے بہت زیادہ نرمی سے بات ہیں  اور ان کی مانگوں سے بھی زیادہ انہیں دیتے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے  ہی ہم  ان پرانے مسائل سے  ایک ایک کرکے نجات حاصل کررہے ہیں جو مودی حکومت کو وراثت میں ملے تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم  اپنی حکومت کی مدت کار کے دوران  دستخط کئے جانے والے  معاہدوں کی تمام شقوں کو پورا کرتے ہیں اور یہ مودی حکومت کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042V9N.jpg

معاہدے کی اہم خصوصیات:

معاہدے کا یہ میمورنڈم  کاربی آنگلونگ آٹونومس کونسل کو  زیادہ خود مختاری تفویض کئے جانے ، کاربی عوامی کی شناخت ، زبان ، ثقافت وغیرہ کے تحفظ اور آسام کی  علاقائی اور انتظامی  یکجہتی کو متاثر کئے بغیر  کونسل ایریا کی  مرکوز ترقی  کو یقینی بنائے گا۔

کاربی مسلح گروپ تشدد سے کنارہ کشی کرنے اور ملک کے قانون کے ذریعہ  قائم کردہ پرامن جمہوری عمل میں شامل ہونے  کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔

اس معاہدے کے مطابق مسلح گروپوں کے کیڈر ز کی باز آباد کاری کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

حکومت آسام، کے  اے اے سی علاقے سے باہر رہنے والے کاربی لوگوں کی  مرکوز ترقی کے لئے  ایک کاربی ویلفیئر کونسل  قائم کرے گی۔

کے اے اے سی کے وسائل میں اضافے کے لئے  ریاست کے جامع فنڈ میں توسیع کی  جائے گی۔

مجموعی طور پر  موجودہ معاہدے میں  کے اے اے سی کو  زیادہ  مقننہ، عاملہ ، انتظامیہ  سے متعلق  اختیارات اور  مالیاتی اختیارات دیئے جائیں گے۔

Salient points of Karbi Anglon Agreement—

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8650



(Release ID: 1752280) Visitor Counter : 227