وزارت دفاع
بھارت اور امریکہ نے فضا میں لانچ کئے گئے، بغیرپائلیٹ والے ایریل وھیکل کے لئے، پروجیکٹ سمجھوتے پردستخط کئے
Posted On:
03 SEP 2021 12:41PM by PIB Delhi
کلیدی خصوصیات :
- وزارت دفاع اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان دفاعی ٹکنالوجی اورتجارتی پہل کے تحت پروجیکٹ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔
- بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی ٹکنالوجی میں تعاون میں اضافے کی جانب اہم قدم ۔
- اے ایل یو اے وی پروٹو ٹائپ کی مشترکہ تیاری کے لئے بھارتی ائیر پورٹس اور ڈی آر ڈی او کے درمیان ڈیزائن ، تیاری ، عملی مظاہرے ، ٹیسٹنگ اور نظام کے تجزیے میں اشتراک کو اجاگر کیا گیا۔
وزارت دفاع اور امریکہ کے محکمہ دفاع نے ائیر لانچڈ ان مینڈ ایریل وھیکل ( اے ایل یو اے وی )کے لئے 30 جولائی 2021 کو دفاعی ٹکنالوجی اورتجارتی پہل ( ڈی ٹی ٹی آئی ) میں مشترکہ ورکنگ گروپ ائیر سسٹم کے تحت پروجیکٹ سمجھوتے ( پی اے ) پر دستخط کئے ہیں۔ اے ایل یو اے وی کے لئے پی اے وزارت دفاع اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان تحقیق ، ترقی ، ٹیسٹنگ اور تجزیے (آر ٹی ڈی اینڈ ای ) کے مفاہمت نامے کے تحت آ تا ہے جس پر پہلی مرتبہ جنوری 2006 میں دستخط کئے گئے تھے اور جنوری 2015 میں اس کی تجدید کی گئی تھی۔ یہ سمجھوتہ دفاعی سازوسامان کی مشترکہ تیاری کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ٹکنالوجی میں اضافہ کرنے کی خاطرایک اہم قدم ہے۔
ڈی ٹی ٹی آئی کا خاص مقصد مشترکہ ٹکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینے کی خاطر پائیدار قیادت اور بھارت اور امریکی افواج کے لئے مستقبل کی ٹکنالوجی کی مشترکہ تیاری اورفروغ کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت بری ، بحری ، فضائی اور طیاروں سے متعلق ٹکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپ متعلقہ شعبوں میں باہمی طورپر منظورشدہ پروجیکٹوں پرتوجہ مرکوز کرنے کےلئے قائم کئے گئے ہیں۔ اے ایل یو اے وی کی مشترکہ تیاری کے لئے پی اے ائیر سسٹم پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی نگرانی ڈی ٹی ٹی آئی کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔
پی اے کے تحت اے ایل یو اے وی پروٹوٹائپ کے ڈیزائن ، تیاری ، عملی مظاہرے ، ٹیسٹنگ اورتجزیے کی خاطر ائیر فورس ریسرچ لیباریٹری ، بھارتی ایئر فورس اور ڈی آر ڈی او کےدرمیان اشتراک کا خاکہ پیش کرتا ہے ۔ ڈی آر ڈی او میں ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایسٹبلشمنٹ ( اے ڈی ای ) اور ائیر فورس ریسرچ لیباریٹری ( اے ایف آر ایل) میں ایرو اسپیس سسٹم ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ بھارت اور امریکہ کی ائیرفورس پی اے کے نفاذ کے اہم ادارے ہیں۔
اس سمجھوتے پر ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ ائیر سسٹم کے شریک چیئرمین ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف ، ائیر وائس مارشل نرم دیشور تیواری نے بھارتی ائیر فورس کی جانب سے ، اور امریکی ایئر فورس کی جانب سے ائیر فورس سکیورٹی اسسٹنس اینڈ کوآپریشن کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ، بریگڈئیر جنرل برین-آر برک بوائر نےدستخط کئے ۔
*************
ش ح۔وا ۔رم
U-86
(Release ID: 1751683)
Visitor Counter : 320