وزارت آیوش

وزارت آیوش نے دافع امراض دواؤں کی تقسیم کے لئے مہم کا آغاز کیا


دوائیں  جو کوروناوائرکے خلاف دفاعی طاقت میں اضافہ کریں گی

60برس سے زیادہ عمرکے افراد پر خصوصی توجہ

Posted On: 02 SEP 2021 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02؍ستمبر :‘آزادی کاامرت مہوتسو’ کے تحت اپنی سرگرمیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ، وزارت آیوش نے آج نئی دہلی میں  آیوش کی دافع امراض دواؤں اور خوراک اور طرز زندگی سے متعلق تحریری ہدایات لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے ایک مہم کا آغاز کردیا۔ یہ مہم آیوش اور بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانندا سونووال اورآیوش اور خواتین واطفال کی  ترقی کے وزیرمملکت ڈاکٹرمنج پارا مہندربھائی  کے ذریعہ مشترکہ طورپر شروع کی گئی ۔

اگلے ایک سال کے دوران بیماریوں کے خلاف دفاعی قوت میں اضافہ کرنے والی دوائیں  اور کووڈ 19سے مقابلہ کرنے کے لئے تحریری رہنماخطوط پورے ملک میں 75لاکھ افراد کے درمیان تقسیم کئے جائیں گے ۔ جس میں خصوصی توجہ بزرگ افراد (60برس اوراس سے زیادہ عمروالے ) اور صف اول کے کارکنوں پر مرکوز کی جائیگی ۔

آیورویدک دافع امراض دوائیں جو کووڈ 19کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارکی گئی ہیں ، ان کے اجزائے ترکیبی میں سنشمنی واٹی ، جسے گوڈچی یا گلوئے گھن واٹی بھی کہاجاتاہے ، اور اشوگندھاگھن واٹی شامل ہیں ۔ یہ کٹ اوریہ رہنما خطوط سنٹرل کونسل فارریسرچ ان آیورویدک میڈیسنس (سی سی آراے ایس ) کے ذریعہ تیارکئے گئے ہیں ۔

دافع امراض دواؤں اور خوراک  اورطرز زندگی سے متعلق رہنما خطوط کی لوگوں کے درمیان تقسیم  اس وقت جاری ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ مہم کا ہی ایک حصہ ہے جو ہندوستانی حکومت کی طرف سے ہندوستان کی آزادی کے 75برس کی تکمیل کے جشن کے طورپر شروع کی گئی ہے ۔ یہ سال بھر طویل مہم اگست 2022تک جاری رہے گی ،جس وقت ہندوستان اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منائے گا۔

ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے جناب سرباننداسونووال نے کہاکہ اس مہم کا مقصد تمام لوگوں کے لئے صحت کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے تصوراورمشن کو تعاون دینا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی مقابلہ کرنے کے لئے 7طرح کی ذمہ داریاں لوگوں کو بتائی تھیں اور ان سب میں پہلافریضہ بزرگ افراد کی دیکھ بھال کرنا ہے ۔

‘‘امراض کا دفع کرنے والی آیوش کی دواؤں کی تقسیم سے شہریوں کو کوروناوائرس کے خلاف اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ عالمی وباء دونوں لہروں کے دوران ، اس ملک کے عوام ہمارے روایتی طریقہ علاج میں اپنے زبردست یقین اوراعتماد کا اظہارکیاہے ۔ ان کے اسی یقین اوراعتماد نے ہمیں حوصلہ دیا کہ ہم دواؤں کی تقسیم کی اس ملک گیر مہم کاآغاز کریں ۔ یہ مہم ملک بھرمیں 86سے زیادہ آیوش اداروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ چلائی جارہی ہے ’’۔

سی سی آراے ایس کے افسران کو اس مہم کی کامیاب منصوبہ بندی اوراس پر عمل آوری کے لئے  مبارکباد دیتے ہوئے ، جناب سونووال نے مزید کہاکہ  آیوش کی دافع امراض دواؤں کی تقسیم کی اس مہم کے ذریعہ ، کونسل 60برس یا اس سے زیادہ عمروالے افراد کی صحت پرخصوصی توجہ مرکوز کئے ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمنج پارا مہندربھائی نے کہا کہ موجودہ مہم  کی خاص توجہ کا مرکز 60برس سے زیادہ عمروالے افراد ہیں ۔ وزیرمملکت نے مزید کہاکہ ‘‘ اس عمل سے اس عمرکے افراد میں امراض کے خلاف دفاعی طاقت بڑھانے میں مدد ملے گی کیونکہ موجودہ عالمی وباء سے متاثر حالات میں یہ طبقہ کمزورترین تصورکیاجارہاہے ’’۔

اس کے علاوہ اس مہم آغاز میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹراین سری کانت ، ڈائرکٹرجنرل سی سی آراے ایس ، جناب پرمودکمارپاٹھک ، خصوصی سکریٹری ، وزارت آیوش اور جناب ڈی سنتھل پانڈیان ، جوائنٹ سکریٹری ، وزارت آیوش ، ڈاکٹرانل کھورانہ ، چیئرمین نیشنل کمیشن فارہومیوپیتھی اورویدیہ جینت دیوپجاری ، چیئرپرسن ، نیشنل کمیشن  فارانڈین سسٹم آف میڈیسن کے نام شامل ہیں ۔

وزارت آیوش کو 30اگست سے 5ستمبر ، 2021تک ایک ہفتے کا وقت مختلف  سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے دیاگیاہے ۔ ان سرگرمیوں میں وائی –بریک موبائل ایپلی کیشن کسانوں کے لئے طبی جڑی بوٹیوں کی تقسیم  اورعوامی اورمختلف ویبنارس شامل ہیں ۔

****************

 

ش ح۔ س ب ۔ع آ

U NO. 8599



(Release ID: 1751629) Visitor Counter : 239