زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ناریل کا عالمی دن منایا


جناب تومر نے کہا ہے کہ بھارت ناریل کی پیداوار اور پیداواریت میں عالمی لیڈر ہے

عالمی معیار کے خطوط  پر مصنوعات کی کوالٹی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا

Posted On: 02 SEP 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی 03 ستمبر2021: زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے  اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن  برائے ایشیا اور بحر الکاہل  (  یو این- ای ایس سی اے پی ) کی سرپرستی میں  ناریل پیدا کرنے والے ملکوں کی ایک بین حکومتی تنظیم ، انٹر نیشنل کوکونٹ کمیونٹی  ( آئی سی سی ) کے یوم تاسیس پر ناریل کا عالمی دن منایا ۔ تقریب میں  مہمان خصوصی  ، زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ  تومر نے کہا کہ بھارت نے ناریل کے شعبے میں  زبردست فروغ حاصل کیا ہے۔ بھارت پیداوار اور پیداواریت   میں دنیا میں  تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ملک میں 21-2020 میں  ناریل کی پیداوار  21207 ملین ناریل تھی، جو عالمی پیداوار کا 34 فیصد ہے  ۔ ملک میں  پیداواریت  9687 ناریل فی ہیکٹئر ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ناریل  کی  نئی مصنوعات اور صنعت  میں تیزی سے فروغ ہورہا ہے ،جس سے کسانوں کو روزگار مل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JD9F.jpg

ناریل کے 23ویں عالمی دن کی تقریبات کا موضوع ہے ‘‘ کووڈ -19وبا اور اس کے بعد کے دور میں  محفوظ، شمولیت والی ، لچک دار اور پائیدار ناریل کمیونٹی  کی تعمیر۔’’ کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ  ناریل کی اہمیت  کے بارے میں بیداری  پیدا کرنے اور ناریل کے سیکٹر پرقومی  اور بین الاقوامی توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہرسال ناریل  کا دن مناتا ہے ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ  ملک کی معیشت پر ناریل کا بڑا اثر ہے۔ انہوں نے کسانوں  اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ ناریل کےسیکٹر کے امکانات سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے  یقین دلایا کہ مرکزی حکومت  کسانوں کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کے بجٹ میں   اضافے کے ساتھ کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ دیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم  ہمیشہ  کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں ۔جناب تومر نے کہا کہ زرعی مصنوعات  عالمی معیارات کے مطابق  ہونی چاہئیں جس سے  برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

زراعت اور کسانوں کی  بہبود کی وزیر مملکت  سوشری شوبھا کرنڈلاجے نے کہا کہ چونکہ کسان چھوٹے اور حاشئے  پر رہنے والے ہیں ،اس لئے  ہمارے ملک کی ناریل کی صنعت کا مستقبل، ناریل کی پیداوار کو یکجا کرنے اور ڈبہ بندی اور قدر میں اضافے کے لئے  بہتر طریقہ کار اپنانے  اور پیداوار کو متنوع بنانے  اور ناریل سے نکلنے والی دوسری مصنوعات  کے صنعتی استعمال  میں مضمر ہے۔

مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری  نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے وژن کے مطابق حکومت  کوکونٹ پیداکرنے والوں کو فائدے فراہم کررہی ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔مرکزی حکومت  کسانوں کے تئیں عہد بستہ  ہے  اور زراعت کا سیکٹر اس کی ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زراعت کے بجٹ میں قابل قدر اضافہ کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں کسانوں کو کھیتی کی مصنوعات کی تنظیم (ایف  پی او ) کے ذریعہ سہولیات حاصل ہوں گی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری  جناب سنجے اگروال نے بھی  تقریب سے خطاب کیا ۔ جوائنٹ سکریٹری اور  کوکو نٹ ڈیولپمنٹ بورڈ  کے چیئر مین  جناب راج بیر سنگھ نے تفصیلات پیش کیں ۔ تقریب میں  وزارت  اور بورڈ کے سینئیر عہدے داروں  ،ریاستی باغبانی مشن اور ممتاز کسانوں نے شرکت کی ۔کوکو نٹ پیداکرنے  والے کسانوں کے لئے ایک تکنیکی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

*************

ش ح۔وا ۔رم

U-8600



(Release ID: 1751626) Visitor Counter : 162