امور داخلہ کی وزارت

سی آئی ایس ایف نے آزادی کا امرت مہوتسو سائیکل ریلی کا  انعقاد کیا


سب سے لمبی سائیکل ریلی یروڑا جیل سے  راج گھاٹ  تک جائے گی جس کو 4 ستمبر کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا

پونے سے دلی تک کی 1703 کلو میٹر لمبی 27 دن کی ریلی میں  جنگ آزادی کے اہم مقامات  سے گزرے گی

Posted On: 02 SEP 2021 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 ستمبر 2021،    سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) ملک بھر میں منائے جانے والے  آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر پورے بھارت میں  10 سائیکل ریلیوں کا انعقاد کررہی ہے۔ ان 10 ریلیوں میں  سب سے لمبی ریلی پونے میں واقع تاریخ یروڑا جیل سے شروع ہوئی اور دلی میں راج گھاٹ پر  اختتام پذیر ہوگی۔ 1703 کلو میٹر لمبی راستے میں یہ ریلی  27 می مدت میں  تاریخی اہمیت والے مقامات اور  بھارت کی جنگ آزادی کے  بہادروں کے جائے پیدائش پر پہنچی گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1X4LF.jpg

Representative Image

اس ریلی کو یروڑا جیل پونے سے  4 ستمبر 2021 کو ہفتے کے روز صبح 8 بجے  جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا۔ یروڑا جیل  وہ تاریخی مقام ہے جہاں  تاریخی پونا  ایکٹ پر دستخط ہوئے تھے، جب گاندھی جی  نے فرقہ ورانہ ایوارڈ کے خلاف  احتجاج  کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی۔ انہیں تین بار اس جیل میں رکھا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2JBV0.jpg

 

یہ ریلی بابائے قوم کے یوم پیدائش 2 اکتوبر کے موقع پر  ریلی کے 27 ویں دن  مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔اس ریلی کا انعقاد  ملک کے نوجوانوں پر  فوکس کرتے ہوئے کیا جارہا ہے تاکہ وہ  ہمارے مجاہد آزادی  کی بہادری کے قصوں   اور  بھارت کی جنگ آزادی کے غیر معروف بہادروں کی قربانیوں سے واقف ہوسکیں۔

سی آئی ایس ایف کے 12 سائیکل سواروں کی ایک ٹیم ریلی میں شرکت کرے گی، جس کی قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کریں گے۔ سی آئی ایس ایف کے سینئر افسران اور  دیگر معززین  سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد ریلی آغا خان پلیس جائے گی جہاں جنگ آزادی کے دوران مہاتما گاندھی کو قید  میں رکھا گیا تھا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں 8 اگست 1942 کو بھارت چھوڑ کی اپیل  کرنے کے بعد  گاندھی جی نے 21 ماہ گزارے۔ اس مدت کے دوران  مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا اور  ان کے سکریٹری  نارائن ڈیسائی کا انتقال ہوا۔ ان دونوں کی سمادھیاں بھی پونے کے اس شاندار محل میں ہیں، جس کی تعمیر معروف آرکیٹیکٹ چارلس کوریا نے کرائی تھی۔

یروڑا جیل اور آغا خان پلیس دونوں میں علیحدہ علیحدہ  تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ریلی  آئندہ مرحلے  راج گرو نگر روانہ ہونے سے پہلے صبح دس بجے آغا خان پلیس پہنچے گی۔ یہ سائیکل ریلی  مہاراشٹر میں  راج گرو نگر، سنت واڑی ، سنگم نیر، ناسک میں واقع انڈین سکیورٹی پریس چندواڑ  اروی ٹاؤن اور  شیر پور فاٹا سے گزرے گی۔

پندرہویں دن یہ سائیکل ریلی بھوپال پہنچے گی۔ 24 ویں دن سب انسپکٹر دھیرج کمار جینس کی قیادت میں  سائیکل سواروں کی ٹیم  مدھیہ پردیش کے ڈھولپور سے  اترپردیش  میں آگرہ سے ہوکر گزرے گی۔

جن تاریخی اہمیت والے مقامات سے یہ ریلی گزرے گی ، ان میں راج گرو نگر ( مجاہد آزادی راج گرو کی جائے پیدائش)، بھاورا مدھیہ پردیش (چندر شیکھر آزاد کی جائے پیدائش اور مدھیہ پردیش میں ہی واقع شیو پوری  (جہاں پر تاتیہ ٹوپے کا انتقال  ہوا تھا) شامل ہیں۔

تقریب کے دوران  کووڈ پروٹوکولس پر پوری طرح عمل کیا جائے گا ۔

سی آئی ایس ایف بھارت کی ایک مسلح  فورس ہے جو کہ  اہم قومی یادگاروں  کا تحفظ کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-8577

                          



(Release ID: 1751491) Visitor Counter : 176