ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کے چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن کوایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے فائیو-اسٹار 'ایٹ رائٹ اسٹیشن'سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا


'ایٹ رائٹ اسٹیشن' سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت افزا کھانا فراہم کرنے کے معیارات کو طے کرتے ہیں

چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن یہ شناخت حاصل کرنے والا ہندوستان کا پانچواں ریلوے اسٹیشن بن گیا ہے

Posted On: 02 SEP 2021 1:22PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے کے چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن کو مسافروں کو اعلیٰ معیار کی غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے 5-اسٹار 'ایٹ رائٹ اسٹیشن' سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے آئی نے ریلوے اسٹیشنوں کو دیا ہے جو معیاری فوڈ اسٹوریج اور حفظان صحت کے طریقوں پر عمل پیرا ہیں۔ 'ایٹ رائٹ اسٹیشن' سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت مند اور تغذیہ سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے معیارات مرتب کرتے ہیں۔ اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ تیسرے فریق کی آڈٹ ایجنسی کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جس میں 1 سے 5 تک کی درجہ بندی ہوتی ہے۔

یہ سرٹیفیکیشن 'انڈٹ رائٹ انڈیا' موومنٹ کا حصہ ہے- ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے تمام ہندوستانیوں کے لیے محفوظ ، صحت مند اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے غذائی نظام کو تبدیل کرنے کی ایک بڑے پیمانے پر کوشش  کی جا رہی ہے۔ ایٹ رائٹ انڈیا ریگولیٹری، صلاحیت بڑھانے ، باہمی تعاون اور بااختیار بنانے کے نقطہ نظر کا ایک منصفانہ امتزاج اختیار کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارا کھانا لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے موزوں ہے۔

چنڈی گڑھ ریلوے اسٹیشن یہ شناخت حاصل کرنے والا ہندوستان کا پانچواں اسٹیشن بن گیا ہے۔ اس سند کے ساتھ دوسرے ریلوے اسٹیشنوں میں آنند وہار ٹرمینل ریلوے اسٹیشن (دہلی)، چھترپتی شیواجی ٹرمینس (ممبئی) ، ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن (ممبئی) اور وڈودرا ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

انڈین ریلوے اسٹیشنز ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آر ایس ڈی سی) کو پانچ ریلوے اسٹیشنوں ، یعنی کے ایس آر بنگلور ، پونے ، آنند وہار ، چنڈی گڑھ اور سکندرآباد میں سہولیات کا انتظام و انصرام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنایاجا سکے اور سفر کو محفوظ اوردیگر طرح کی پریشانیوں سے مسافروں کو آزاد کرایاجا سکے۔ آئی آر ایس ڈی سی مسافروں کے تجربات سے حاصل ہونے والے نئے مشوروں اور ہندوستان میں ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی ، از سر نو ترقی کے امکانات تلاش کرنے، آپریشن اور دیکھ بھال میں ایک بہترمعیار قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی آر ایس ڈی سی کی سہولیات کو بہتر بنانے اور  انتظام و انصرام میں بہت سی نئی کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں 'تازہ ہواؤں سے صاف و شفاف پینے کا پانی'، واٹر وینڈنگ مشین ، فٹ انڈیا اسکواٹ کیوسک ، ایٹ رائٹ اسٹیشن جن کی سب سے زیادہ ریٹنگ ہو، ڈیجیٹل لاکر ، عام ادویات کی فراہمی والی دکان، موبائل چارجنگ کیوسک ، اسٹارٹ اپ کے ذیعہ ریٹیل سٹور کا قیام اور فوڈ ٹرک کا انتظام اس میں خاص طور پر شامل ہیں۔

جلد ہی، آئی آر سی ڈی سی مرحلہ وار طریقوں سے 90 مزید اسٹیشنوں پر بہتر سہولیات کا انتظام کرے گا۔

***************

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- س ک)

U. NO. 8568



(Release ID: 1751381) Visitor Counter : 212