وزارت اطلاعات ونشریات

ہمارے تکنیکی ماہرین کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے؛ تمام برکس ممالک کے ہر شہری میں قوم کی تعمیری روح کو ضم کریں: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر


برکس فلم ٹیکنالوجی سمپوزیم فلم کے کاروبار میں تعاون اور ترقی کے راستے کھولے گا

Posted On: 01 SEP 2021 6:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کہا کہ ہندوستان ایشیا میں ایک اہم طاقت ہے اور برکس کنسورشیم کے رکن کی حیثیت سے، ہم رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیں گے۔ برکس فلم ٹیکنالوجی سمپوزیم کا انعقاد اس سمت میں ایک قدم ہے تاکہ تمام رکن ممالک کے لوگوں کو ایک ساتھ لایا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلموں، آرٹ اور ثقافت کے ذریعہ ہمارے پاس تعاون کے کھلے راستے بھی موجود ہیں جو کہ فلمی کاروبار کی ترقی اور فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزارت اطلاعات و نشریات اور ایف ٹی آئی آئی کے ساتھ شراکت میں، فکی (FICCI) کے زیر اہتمام منعقدہ ’برکس فلم ٹیکنالوجی سمپوزیم‘ کی ورچوئل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا، ”ہندوستان میں برکس سربراہی اجلاس کا انعقاد کے حصے کے طور پر، ہندوستان کو پہلے برکس فلم ٹیکنالوجی سمپوزیم کے انعقاد پر فخر ہے۔“

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی سربراہی میں، ہم برکس تعاون کو مزید فروغ دینے، برقرار رکھنے اور ادارہ جاتی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعمیر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا ”تمام برکس ممالک کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں کو جیتنا ضروری ہے اور ایک فلمی سمپوزیم ایک ایسا ایونٹ ہے جو سینما ٹیکنالوجی کے ذریعے سب کو اکٹھا کرتا ہے۔ ہندوستان میں برکس اقوام کی جانب سے فلمی ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی کا جشن منانے کا خیال ہندوستان کے محترم وزیر اعظم نے برازیل میں منعقد ہونے والے 11ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیا تھا۔“

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ”برکس فلم ٹیکنالوجی سمپوزیم کی توجہ کا مرکز فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنے والے سروس سیکٹر اور تکنیکی ماہرین کو تسلیم کرنا ہے اور دو دن کے اختتام تک مجھے یقین ہے کہ سمپوزیم تمام برکس ممالک کے فلمی ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے مواقع پیدا کرے گا۔“

جناب اپوروا چندرا، سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے کہا کہ یہ سمپوزیم دنیا بھر کے لوگوں کی کثیر ثقافتی تنوع کا جشن منانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ سمپوزیم شراکت داری بنانے اور فلموں کو فروغ دینے والی تکنیکی کمپنیوں اور تنظیموں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے اور فلمی کمیونٹی کو بہتر مواصلات، تعاون اور اشتراک کے لیے ایک ساتھ لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برکس ممالک کا VFX اینیمیشن، کمپیوٹر سے تیار کردہ امیجری اور میڈیا آؤٹ سورسنگ کے میدان میں نمایاں کردار ہے۔ تفریح کی دنیا کے لیے فلمی پروڈکشن اور سنیما کے تجربات میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ برکس فلم فیسٹیول جس کا ہم ہندوستان کے 52ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے ساتھ اہتمام کر رہے ہیں، ہمیں تعامل کرنے اور اپنے سنیما کا بہترین اشتراک کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گا۔

جناب ماریو فریاس، خصوصی سکریٹری برائے ثقافت، وفاقی حکومت برازیل نے کہا یہ ضروری ہے کہ ہم برکس اراکین کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے رہیں جو ثقافتی شعبے کی بحالی میں مدد کر رہے ہیں۔

محترمہ نیرجا شیکھر، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند نے اظہار تشکر کیا اور جناب دلیپ چنائے، سیکرٹری جنرل، فکی نے سیشن کی نظامت کی۔

یہ تقریب دو دنوں پر محیط ہے جس میں تمام برکس ممالک کے نامور مقررین خطاب کریں گے۔ ایک ورچوئل نمائش بھی منعقد کی جا رہی ہے۔

ورچوئل نمائش کے لیے دس اسٹال بھی لگائے جا رہے ہیں جن میں جنوبی افریقہ، چین اور روس کے اسٹال شامل ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8548



(Release ID: 1751224) Visitor Counter : 211