کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے آزادی کی امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر ماحول دوست اقدامات


ٹیکسی ڈرائیوروں اور خوانچہ فروشوں میںجوٹ اور کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے گئے

Posted On: 01 SEP 2021 2:42PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے جو کوئلے کی وزارت کے تحت ادارہ ہے، کولکتہ شہر اور اس کے آس پاس سینکڑوں خوانچہ فروشوں اور ٹیکسی/رکشہ ڈرائیوروں کو جوٹ اور کپڑے کے تھیلوں کی تقسیم کے ذریعے ایک جدید قدم اٹھایا ہے۔ تھیلوں کی تقسیم ایک ہفتہ طویل مہم ہے۔ اس مہم کے دوران  ماحول دوست اقدام کے تحت شہر کے مختلف مقامات کا احاطہ کیا جائے گا۔ سبز یعنی غیر آلودہ توانائی کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اے کے اے ایم بینروں سے سجا ہوا ایک ای رکشہ ڈسٹری بیوشن ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر چلے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FYM2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BQ0L.jpg

علاوہ ازیں سی سی ایل گریڈیہ ایریا کی طرف سے ڈی اے وی گریڈیہ میں ایک خصوصی پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا موضوع "گو گرین ، ڈرنک کلین" تھا۔ طلبا نے اس مقابلے میں اپنے خیالات کو پیش کیا اور اپنی تخلیقی اور متاثر کن پینٹنگز کے ذریعے پائیدار ترقی کے پیغام کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UK5S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041968.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005S87H.jpg

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8537



(Release ID: 1751175) Visitor Counter : 210