PIB Headquarters
کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 AUG 2021 5:49PM by PIB Delhi


- پچھلے 24 گھنٹوں میں 73.8 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔
- ملک گیر ویکسینیشن مہم میں اب تک 63.09 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 45,083 نئے معاملے درج ہوئے۔
- فی الحال فعال معاملے کل معاملوں کا 1.13 فیصد ہیں۔
- اس وقت ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد 3,68,558 ہے۔
- انفیکشن سے پاک ہونے کی شرح 97.53 فیصد ہے۔
- پچھلے 24 گھنٹوں میں 35,840 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے، ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3,18,88,642 ہوئی۔
- ہفتہ وار مثبت شرح 2.28 فیصد، پچھلے 65 دنوں سے 3 فیصد سے کم۔
- روزانہ مثبت شرح 2.57 فیصد، گزشتہ 34 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم۔
- اب تک کل 51.86 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona
PRESS INFORMATION BUREAU
MINISTRY OF INFORMATION & BROADCASTING
GOVERNMENT OF INDIA

کووڈ-19 اپ ڈیٹ
ہندوستان میں کووڈ-19 ویکسینیشن کا کل اعداد و شمار 63 کروڑ سے تجاوز کر گیا۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں ویکسین کی 73 لاکھ سے زائد خوراکیں دی گئیں۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 97.53 فیصد ہوئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں روزانہ 45,083 نئے متاثرہ مریض پائے گئے۔
ہندوستان میں فعال معاملے فی الحال 3,68,558 ہیں، جو کہ کل معاملوں کا 1.13 فیصد ہے۔
روزانہ مثبت معاملوں کی شرح (2.57 فیصد) پچھلے 34 دنوں سے تین فیصد سے کم۔
ہندوستان میں کووڈ-19 ویکسینیشن نے کل 63 کروڑ کا اہم سنگ میل عبور کیا۔ آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عارضی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 73,85,866 ویکسین کی خوراکیں دیے جانے کے ساتھ اعداد و شمار 63.09 کروڑ (63,09,71,927) کو عبور کر گیا ہے۔ ویکسینیشن کا یہ ہدف 67,80,301 سیشنوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔
آج صبح 8 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی خوراکوں کی کل تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
ایچ سی ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1,03,57,335
|
|
دوسری خوراک
|
83,48,055
|
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلی خوراک
|
1,83,18,644
|
|
دوسری خوراک
|
1,30,57,806
|
|
18 سے 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
24,22,90,397
|
|
دوسری خوراک
|
2,60,65,825
|
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,89,66,672
|
|
دوسری خوراک
|
5,31,54,542
|
|
60 سال سے زیادہ
|
پہلی خوراک
|
8,60,95,654
|
|
دوسری خوراک
|
4,42,62,997
|
|
کُل
|
63,09,17,927
|
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 35,840 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ، صحت یاب مریضوں کی کل تعداد (وبا کے آغاز کے بعد سے) بڑھ کر 3,18,88,642 ہو گئی ہے۔
صحت یاب ہونے کی شرح 97.53 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسلسل اور باہمی تعاون کی کوششوں کے نتیجے میں، پچھلے 63 دنوں سے روزانہ 50,000 سے بھی کم نئے معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ 45,083 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

فی الحال فعال معاملے 3,68,558 ہیں۔ فی الحال فعال معاملے ملک میں کل مثبت معاملوں کا 1.13 فیصد ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ کی صلاحیت مسلسل نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17,55,327 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر، ہندوستان میں اب تک 51.86 کروڑ (51,86,42,929) سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ایک طرف، جبکہ ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، ہفتہ وار مثبت شرح گزشتہ 65 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے، جو فی الحال 2.28 فیصد سے کم ہے۔ فی الحال روزانہ مثبت شرح 2.57 فیصد ہے۔ روزانہ مثبت معاملوں کی شرح گزشتہ 34 دنوں سے 3 فیصد سے کم اور مسلسل 83 دنوں سے 5 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1750097
صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے گجرات کے انکلیشور میں تیار کردہ کوویکسین کا پہلا تجارتی بیچ جاری کیا۔
انکلیشور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت آج سے ہر ماہ ایک کروڑ سے زیادہ خوراک کی ہے: جناب منسکھ منڈاویہ
عالیجناب وزیر اعظم کے وژن کی وجہ سے، ہندوستان اپنی پہلی دیسی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہا: مرکزی وزیر صحت
بھارت بائیوٹیک حیدرآباد، ملور، انکلیشور اور پونے میں خصوصی بائیو سیفٹی کنٹرول سہولیات کے ساتھ ایک ارب خوراکوں کی سالانہ صلاحیت کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے آج گجرات کے انکلیشور میں بھارت بائیوٹیک کی چیرون بہرنگ ویکسین سہولتی مرکز سے کووکسین کا پہلا تجارتی بیچ جاری کیا۔ اس موقع پر نوساری کے ایم پی جناب سی آر پاٹل، انکلیشور کے ایم ایل اے جناب ایشور سنگھ پٹیل، بھڑوچ کے ایم ایل اے دشیانت پٹیل اور بھارت بائیوٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا بھی موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
29-08-2021
U: 8470
(ریلیز آئی ڈی: 1750637)
وزیٹر کاؤنٹر : 217