نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 30 AUG 2021 8:05AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اگست 2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

 

’’جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر، میں اپنے ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔

جنم اشٹمی بھگوان کرشن، جن کی بھگوان  وشنو کے آٹھویں اوتار کے طور پر پوجا کی جاتی ہے، کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ بھگوت گیتا میں ، نتائج کی پرواہ کیے بغیر خلوص کے ساتھ کام کرنے کابھگوان کرشن کا دائمی پیغام تمام بنی نوع انسانی کے لئے باعث ترغیب ہے۔

آیئے، ہم سب اس مبارک موقع پر ،پورے خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور سچائی کے راستے پر چلنے کا عہد کریں۔

عام طور پر جنم اشٹمی کو پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔  تاہم اس برس وبائی مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمیں  اس تیوہار کو روایتی عقیدت اور سادگی سے مناتے وقت کووِڈ سے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ خداکرے کہ جنم اشٹمی کا یہ تیوہار ہمارے ملک میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘

 

****************

 

ش ح۔ ا ب ن۔م ف

U. NO. 8449



(Release ID: 1750386) Visitor Counter : 163