وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے وواد سی وشواس ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت تاریخ میں توسیع کی

Posted On: 29 AUG 2021 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:29؍ اگست، 2021۔ڈائریکٹ ٹیکس وواد سے وشواس ایکٹ 2020 کے تحت (یہاں’’وواد سے وشواس ایکٹ‘‘ کہا جاتا ہے)  ،    ڈیکلریشن کرنے والے کے ذریعہ قابل ادائیگی رقم وواد سے وشواس ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت ٹیبل میں بیان کی گئی ہے۔

25 جون 2021 کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ (بغیر کسی اضافی رقم کے) 31 اگست 2021 بتائی گئی ہے۔ ایکٹ کو 31 اکتوبر 2021 کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

فارم 3 جو وواد سے وشواس ایکٹ کے تحت ڈیکلریشن کرنے والے کی طرف سے ادائیگی کرنے کے لئے ایک لازمی شرط ہے، جاری اور ترمیم کرنے میں دشواریوں پر غور کرتے ہوئے اس کی رقم کی ادائیگی کی آخری تاریخ (کسی بھی اضافی رقم کے بغیر) کو 30 ستمبر 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضروری نوٹیفیکشن جلد ہی جاری کیا جائے گا.

تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ وواد سے وشواس ایکٹ کے تحت رقم (اضافی رقم کے ساتھ) کی ادائیگی کے لئے آخری تاریخ کو تبدیل کرنے کے لئے کوئی تجویز نہیں ہے، جو 31 اکتوبر، 2021 کے طور پر برقرار ہے.

 

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8433


(Release ID: 1750308) Visitor Counter : 249