وزارت اطلاعات ونشریات

آئین سازی-ای-فوٹو نمائش کا آغاز

Posted On: 27 AUG 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍اگست،2021۔بھارت کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزارت اطلاعات ونشریات (ایم آئی بی) آزادی کی جدوجہد کےمختلف پہلوؤں پر پورے سال کے لئے ای۔ فوٹو نمائشوں کاسلسلہ شروع کررہی ہے۔ جن میں سے پہلی نمائش آئین سازی پر ہے۔ ورچوول نمائش کا افتتاح آج دہلی میں کیا گیا۔

ای۔ فوٹو نمائش میں آئین سازی کودکھایا گیا ہےجس کی تائید تقریباً 30 نایاب تصاویر سے ہوتی ہے۔ اس میں ویڈیوز اور تقاریر کے لنکس بھی ہیں جو اےآئی آر آرکائیوز اور فلم ڈویژن سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ای۔فوٹو نمائش آئین سازی اسمبلی کی تشکیل سے لیکر آئین کو اپنانے تک اور آخر میں ہندوستان کاپہلا یوم جمہوریہ منانے تک پورے سفر کا پتہ دیتی ہے۔

 نمائش    https://constitution-of-india.in/پر دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T93U.jpg

ای۔فوٹونمائش کی اہم جھلکیاں

ای۔ فوٹو نمائش کاآغاز ہندوستانی پارلیمنٹ کی تصویر سے ہوتاہے جو آئین کے اورڈاکٹر بی آر امبیڈیکر، جنہیں آئین بنانے میں ان کے بے پناہ  تعاون کی وجہ سے ’آئین کامعمار‘ کہا جاتا ہے ، کی نمائندگی کرتی ہے۔

آئین ساز اسمبلی کی تشکیل (6دسمبر ،1946)  اوراسمبلی کا پہلا اجلاس (9دسمبر،1940) آئین ساز اسمبلی جو کہ آئین کامسودہ بنانے یااسے اپنانے کے مقصد سے جمع ہونے والے منتخب نمائندوں کاایک ادارہ ہے،اس کاپہلا اجلاس 9دسمبر 1940 کو عمل میں آیا۔

ڈاکٹرراجندر پرساد صدر جمہوریہ کی حیثیت سے منتخب کیے گئے(11دسمبر،1946)۔ ڈاکٹر راجندر پرساد ، ایک مجاہد آزادی ، وکیل، اسکالر، 1950 میں ہندوستان کے پہلے صدر بنے، وہ آئین ساز اسمبلی کے پہلے صدر منتخب کیے گئے تھے۔

معروضی قرارداد کی تجویز اوراختیار کیےجانے کاعمل(13دسمبر،1946)۔13دسمبر1946 کو پنڈت جواہر لال نہرو کے ذریعے معروضی قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں آئین وضع کرنے کیلئے فلسفہ اور رہنما اصول فراہم کیے گئے تھے۔ بعد میں اس نے آئین ہند کی ایک دیباچہ کی شکل اختیار کرلی۔

قومی پرچم اپنایا گیا (22جولائی 1947) ۔ بھارت کا قومی پرچم 22جولائی 1947 کو آئین ساز اسمبلی  کے اجلاس کے دوران  اپنایا گیا ، 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل ہونے کے بعد یہ سرکاری طور پر قومی پرچم بن گیا۔ بھارت کاقومی پرچم اشوک چکر ، 24اسپوک والے پہیے کے ساتھ ترنگا،(زعفرانی، سفید اور ہندوستانی سبز رنگ) پرمشتمل ہے جبکہ اس کے مرکز میں نیوی بلو ہے۔

بھارت کی آزادی  (15 اگست،1947)۔ اسی دن برطانوی سامراج سے متعدد مجاہدین آزادی کی قربانی کے نتیجے میں اقتدار منتقل کیا گیا۔ مجاہدین آزادی کی کوششوں کے سبب ہی بھارت کی آزادی کاخواب  پوراہوا۔

مسودہ سازی کمیٹی (29 اگست، 1947)۔مختلف ذاتوں ، علاقوں، مذاہب اور صنف وغیرہ سے تعلق رکھنے والے 299 مندوبین کے ذریعے آئین کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔ مسودہ ساز کمیٹی اور اس کے اراکین آئین ساز اسمبلی کی کمیٹی کے مختلف مراحل اور مباحثے کے دوران بھارتی آئین  سازی میں بیحد اثر رکھتے تھے۔

بھارت کا آئین منظور اور اختیار کیا گیا  (26نومبر ،1949) ۔ یہ دن بھارت کے آئین کو اختیارکیے جانےکی یاد منانےکیلئے یوم آئین یا نیشنل لاء ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آئین ساز اسمبلی 26 جنوری 1950 کو نافذ العمل ہوئی۔

آئین ساز اسمبلی کا آخری اجلاس (24جون، 1950) ۔آئین ساز اسمبلی کی آخری میٹنگ،’بھارت کاآئین‘ (395 آرٹیکلس،  8شیڈولز، 22 حصوں کے ساتھ) سب نے دستخط کیے اور قبول کیے۔

جب آئین نافذ ہوا(26 جنوری،1950)۔ آئین نے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935 کی جگہ ملک کی بنیادی گورننگ دستاویز کی شکل لے لیا اور ڈومینین آف انڈیا جمہوریہ ہند بن گیا۔

پہلا عام انتخاب (52-1951) ۔ 25 اکتوبر 1951 اور 21فروری 1952کے درمیان بھارت میں پہلا عام انتخاب عمل میں آیا۔ اگست 1947 میں آزادی  حاصل  ہونے کے بعد  لوک سبھا کایہ پہلا انتخاب تھا۔ یہ انتخاب بھارتی آئین کی دفعات کے تحت منعقد ہوئے جسے 26نومبر 1949 کو اختیار کیا گیا تھا۔

ای۔فوٹو نمائش   میں ایک اضافی انٹرایکٹیو/ پُرکشش کوئز بھی ہے جس میں قارئین کی مصروفیت کو بڑھانے اور شہریوں  کے جن بھاگیداری کے ذریعے جن آندولن کویقینی بنانے کیلئے 10 سوالات کا مجموعہ شامل ہے۔

ای۔ فوٹو نمائش ہندی اور انگریزی کے علاوہ 11دیگر زبانوں (اڈیا، گجراتی، مراٹھی، آسامی، تیلگو، کنڑ، تمل، ملیالم، پنجابی، بنگالی، اردو) میں دستیاب ہے۔

اس نمائش کالنک وزارت اطلاعات ونشریات (ایم آئی بی، بی او سی، پی آئی بی، دور درشن ، اے آئی آر اور وزارت اطلاعات ونشریات کے علاقائی دفاتر  اور مختلف وزارتوں کی دیگر ویب سائٹوں پر دستیاب ہے۔ یہ لنکس پی آئی بی / آر او بی کے علاقائی  دفاتر کے ذریعے مقامی یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں  کو دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی اس کی تشہیر کی جائے گی۔

اسے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلاً فیس بک/ ٹوئیٹر / یو ٹیوب چینل کے ذریعے بھی فروغ دیا جائیگا۔ قارئین #AmritMahotsav کا استعمال کرتے ہو موضوع سے متعلق کوئی بھی چیز پوسٹ یا شیئر کرسکتے ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8373



(Release ID: 1749707) Visitor Counter : 1182