بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی اور جدید نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ نے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں سے وزرائے اعلیٰ کو ایک تحریر روانہ کی ہے


جناب سنگھ نے ان سے تغیراتی حرکت پذیری سے متعلق اقدام میں شرکت کرنے پر زوردیا

بجلی کے وزیر نے مشورہ دیاہے کہ تمام سرکاری مقاصد کے لئے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کی جانی چاہیئں

Posted On: 27 AUG 2021 10:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27؍اگست:ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کی اپنی کاوشوں کے حصے کے طورپر بجلی اور جدید نیز قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے وزرائے مملکت (آزادانہ چارج ) اور تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت تمام مرکزی وزارتوں کو ایک تحریر روانہ کی ہے جس میں تغیراتی حرکت پذیری سے متعلق حکومت ہند کے اقدام میں شرکت کرنے  اور اپنی متعلقہ وزارتوں نیز محکموں کو سرکاری گاڑیوں کے بیڑے کو موجودہ اندرونی کمبنشن انجن (آئی سی ای ) /پیٹرول /ڈیزل کی گاڑیوں کو  ، تمام سرکاری مقاصد کے لئے الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کی صلاح دینے پرزوردیاگیاہے ۔

توقع ہے کہ اس طرح کااقدام عوام الناس کے لئے ایک مثال قائم کرنے اورانھیں ای-موبیلٹی ختیارکرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ یہ اقدام حکومت ہند کے ذریعہ شروع کردہ گو الیکٹرک مہم کا ایک حصہ ہے ، جس کا مقصد کثیر رخی مقاصد کو پوراکرنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینا اور گیس کے اخراج میں تخفیف کے مقصد کو حاصل کرنا ، توانائی کا تحفظ ، توانائی کی کارکردگی وغیرہ کو بہتربناناشامل ہے ۔

****************

ش ح۔ ا ع۔ع آ

U NO. 8343


(Release ID: 1749486) Visitor Counter : 209