صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 61 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں میں79 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ-19 سے شفایابی کی شرح سردست 97.60 فیصد ہے

پچھلے 24  گھنٹوں میں 44658 نئے معاملے درج کئے گئے

 بھارت میں     زیرعلاج مریضوں کی تعداد(344899)کل کیسوں کے1.06 فیصد  پر مشتمل ہے

گزشتہ32 دنوں میں  جانچ  کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی  یومیہ شرح3 فیصد سے بھی کم (2.45 فیصد )ہے

Posted On: 27 AUG 2021 10:00AM by PIB Delhi

نئی دہلی27؍اگست2021: بھارت نے   گذشتہ کل تک61 کروڑ  ٹیکے لگاکر ایک اہم سنگ میل  طےکیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7948439 افراد کو کووڈ کی خوراکیں دی گئیں۔ آج صبح سات بجے تک دستیاب عبوری رپورٹ کے مطابق 6660983  سیشنز کے ذریعہ   مجموعی  طورپر61.22 کروڑ(612208542) ٹیکے لگائے گئے۔

آج صبح 8 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار حسب ذیل  ہیں، جن کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں:

 

حفظان صحت سے متعلق کارکنا ن

پہلی خوراک

1,03,56,368

دوسری خوراک

82,94,906

پیش پیش رہنے والے صحت  کارکنان

پہلی خوراک

1,83,14,369

دوسری خوراک

1,28,61,222

18سے 44سال کی عمر کےا فراد

پہلی خوراک

23,25,61,664

دوسری خوراک

2,34,57,529

45سے 59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,65,76,574

دوسری خوراک

5,13,99,879

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,50,29,798

دوسری خوراک

4,33,56,233

میزان

61,22,08,542

 

مرکزی حکومت  ملک  بھر  میں کووڈ -19  ٹیکہ کاری کی رفتار کو وسعت دینے اور اس  کا دائرہ بڑھانے کیلئے عہد بستہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 32988 مریضوں کی شفایابی کے سبب صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے) بڑھ کر 31821428 ہو گئی ہے۔

بھارت میں  سردست  صحت یابی کی شرح  97.60  فیصد   ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010ML1.jpg


 

مسلسل 61  ویں  دن   یومیہ 50000سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں   نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں  کا نتیجہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد44658ریکارڈ کی گئی ہے۔

        

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DRXP.jpg

  بھارت میں سردست زیرعلاج مریضوں کی تعداد  344899 ہے ۔جانچ کے بعد متاثر  پائے  جانے والوں  کی تعداد   ملک میں  مجموعی  متاثرہ معاملات  کامحض  1.06فیصد ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033BVS.jpg

 

ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  بڑی  تعداد  میں اضافہ  کیا گیا ہے  ۔ ملک  میں پچھلے  24گھنٹے میں  مجموعی  طور پر 1824931 نمونوں  کی جانچ کی گئی ہے۔  بھارت میں  اب تک  51.49  کروڑ (514954309) نمونوں کی جانچ  کی گئی ہے۔

          ایک طرف جب  ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیا گیا  ہے۔ جانچ کے  بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح   2.10 فیصد ہے  ، جو  گزشتہ  63 دنوں میں 3فیصدسے بھی کم درج ہورہی ہے۔جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی  یومیہ شرح بھی سردست   2.45فیصد ہے  ،  جو پچھلے  32دن میں 3فیصد سے بھی کم اور مسلسل  81 دنوں میں  5 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048QPR.jpg

 

*************

ش ح۔ ع م۔ رض

U. No. 8338



(Release ID: 1749479) Visitor Counter : 157