وزارتِ تعلیم
وزات تعلیم کی اخراع سے متعلق سیل، AICTEاور BPR &D نے منتھن 2021 کا آغاز کیا
Posted On:
26 AUG 2021 4:04PM by PIB Delhi
جناب نیرج سنہا ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، بیورو آف پولس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ BPR & Dاور پروفیسر انل ڈی سہسرا بدھے، چیر من آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن (AICTE)نے آج یہاں مشترکہ طور پر منتھن 2021-کا آغاز کیا۔ منتھن 2021کا اہتمام بیورو آف پولس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (BPR & D) نے وزارت تعلیم کی اختراع سیل اور AICTE کے ساتھ مل کر کیا۔
آغاز کے پروگرام کے دوران جناب نیرج سنہا نے کہا کہ منتھن 2021- کے لیے BPR & Dنے20چیلنج اسٹیٹمنٹ جاری کیے ہیں جن میں ہمارے تمام نوجوانوں کے لیے ڈگر سے ہٹ کر سوچنے اور ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کو در پیش سنگن مسائل کے حل تلاش کرنے کے لیے اختراعی راستے تلاش کے اچھے مواقع ملیں گے۔ اگر ہمیں کچھ خیالات پسند آئے تو ہم ان ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرینگے اور اس کی عمل آوری میں مدد کر ینگے۔ پروفریسر انل ڈی سہسرا بدھے نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس سے ہم نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کئی قومی اور اور بین الاقوامی ہیکاتھون کا اہتمام کیا ہے کیونکہ ہم طلباء کے لیے امل مسائل پر کارم کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ وہ مسائل حل کریں جو ملک کے لیے بہت حساس نوعیت کے ہیں اور اسی لیے ہم سوچتے ہیں کہ منتھن ہیکاتھون بہت اہم ہے کیونکہ یہ ہماری قومی سلامتی کو مستحکم کرنے سے براہ راست جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بڑی تعداد میں نوجوان اس یں حصہ لیں گے اور BPR & Dکو ہمارے ملک کے بہترین خیالات کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔
منتھن 2021میں دو مرحلے ہونگے ۔ پہلے مرحلے یں شرکاء اپنے منتخب کردہ پروبلم اسٹیٹ منٹ کے بارے میں اپنے خیالات داخل کرینگے۔ ان خیالات پر متعلقہ مایرین کا ایک گروپ غور و خوض کریگا اور صرف اختراعی خیالات کو دوسرے مرحلےکے لیے منتخب کیا جائے گا جو 28 نومبر 2021شروع ہوگا۔ گرانڈ فنالے میں منتخب شرکاء اپنے خیالات پیش کر ینگے اور مایرین کو یہ باور کرانے کی کوشش کریگا۔ کہ ان کے خیالات تکنیکی اعتبار سے قابل عمل ہیں اور ان پر عمل آمد ہو سکتا ہے بہترین خیالات کو جیتنے والوں کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔
ہیکاتھون منتھن 2021ہماری خفیہ ایجنسیوں کو 21ویں صدی میں در پیش آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی خیالات اور تکنیکی حل نکالنے کا ایک قومی اقدام ہے۔ 36گھنٹے کے اس آن لائن ہیکاتھون کے دوران، جو 28نومبر سے یکم دسمبر تک چلے گا۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے منتخب طلبہ اور رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس حصہ لیں گے اور اپنی تکنیکی صلاحیت اور اختراعی ہنر کے ذریعے ان مسائل کے موثر حل پیش کرینگے ۔ جتنے والی ٹیموں کے لیے چالیس لاکھ روپے کی انعامات کی مجموعی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے لیے شرکاء کے رجسٹریشن کا عمل منتھن کے سرکاری ویب سائٹ https://manthan.mic.gov.in پر 26اگست 2021سے شروع ہوگا۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8306
(Release ID: 1749454)
Visitor Counter : 212