نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

ہندستان میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے نیتی آیوگ کی ​​سسکوکےساتھشراکت



نیتی آیوگ کے ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) کا اگلا مرحلہ سسکو کی ٹیکنالوجی اور ہندستان میں نئی صنعتکاری کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے اور ملک بھر میں خواتین کی ملکیت والے مزید کاروبار کو فعال کرناہے

Posted On: 26 AUG 2021 1:55PM by PIB Delhi

ہندوستان بھر میں خاتون تاجروں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر حکومت کی عوامی پالیسیسے متعلق صائب الرائے نمائندوں کے ادارے نیتی آیوگ اور سسکو نے آج ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا۔ ڈبلیو ای پی این ایس ٹی کے عنوان سے نیتی آیوگ کے فلیگ شپ پلیٹ فارم کا یہ اگلا مرحلہ سسکو کی ٹیکنالوجی اور ہندستان میں نئی صنعتکاری کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے فائدہ اٹھائے کے رُخ پر ہے جس کا مقصد ملک بھر میں خواتین کی ملکیت میں مزید کاروبار کو فعال کرنا ہے۔ اس آغاز کے موقع پر امیتابھ کانت (سی ای او نیتی آیوگ)، انا رائے (سینئر ایڈوائزر نیتی آیوگ)، ماریہ مارٹنیز (ای وی پی اور سی او او، سسکو)، ڈیزی چیتلاپلی (صدر سسکو انڈیا اور سارک) اور ہریش کرشنن، (منیجنگ ڈائریکٹر، پبلک افیئرز اینڈ اسٹریٹجک انگیجمینٹ، سسکو انڈیا اور سارک) موجود تھے۔

 

ڈبلیو ای پی کو ابتدائی طور پر نیتی آیوگ نے ​​2017 میں لانچ کیا تھا۔  یہ اپنی نوعیت کا پہلا  جامع پورٹل ہے جو مختلف پس منظر کی خواتین کو یکجا کرتا ہے اور انہیں ایک سے زیادہ وسائل، معاونت اور کام سیکھنے کے مواقع  فراہم کرتا ہے۔ ڈبلیو ای پی این ایکسٹی ان کوششوں کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ ہندستان کی خاتون صنعتکاروں سے متعلق مرکوز مطالعے اور چھ اہم عمودی شعبوں:  کمیونٹی اینڈ نیٹ ورکنگ، ہنرمندی اور رہنمائی، انکیوبیشن اینڈ ایکسلریشن پروگرام  اور مالی  تعمیل  اور مارکیٹنگ امداد کے تعلق سے ان کی انتہائی ضرورتوں کی بنیاد پر ڈبلیو ای پی این ایکس ٹی  مبنی بر شواہد فیصلہ سازی کے ذریعے سرگرم عمل ہوگا۔ ماحولیاتی نظام کے فائدے کے لئےاس تبدیلی کو تحریک دینے والا توجہ سے بھر پور مطالعہ بھی  دستیاب کرایا جا رہا ہے۔

 

علاوہ ازیں اس پہل کے ایک حصے کے طور پر سسکو، ناس کام فاؤنڈیشن، ستوا کنسلٹنگ، اور ڈی آسرا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیکنالوجی پر مبنی تجربات اور مصروفیات مہیا کرے گا تاکہ خاتون کاروباریوں کو درپیش چیلنجوں سے انفرادی اور تجارتی سطحوں پررجوع کیا جائے اورترقی کے نئے امکانات کے در کھولے جائیں۔

 

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ چھٹی اقتصادی مردم شماری کے مطابق  ملک کے 58.5 ملین کاروباری لوگوں میں  خواتین صرف 13.76 فیصد ہیںیعنی 8.05 ملین۔ ایسا شاید ماضی میں موقع ضائع ہونے کی وجہ سے ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اب جبکہ حکومتِ ہند اور نجی شعبے نے ڈبلیو ای پی جیسے اقدامات کے ذریعے ہاتھ ملا لیا ہے ہم ایک نئے ہندستان کے اس تصور کا ادراک کریں گے  جہاں مردوں اور عورتوں کو تعمیر اور کامیابی کی شان میں شریک ہونے کا یکساں موقع بہم ہوگا۔ ڈبلیو ای پی این ایکس ٹی اس تحریک کو مزید جان ڈالے گا اور مجھے سسکو کی شراکت پراعتماد ہے۔  ٹیکنالوجی کا یہ پلیٹ فارم جلد ہی ملک کی ہر خاتون کاروباری شخصیت کے لئے اپنے خوابوں کی تعبیر میں ذاتی نوعیت کا رہنما ہوگا۔

 

جیسا کہ ہم بحالی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ، ہم  اجتماعی اتفاق رائے کے ساتھ دیکھتے ہیں کہ ایک متنوع، جامع اور ڈیجیٹل طور پر فعال دنیا کہیں زیادہ خوشحال ہے۔ سسکو کی چیف آپریٹنگ آفیسر ماریہ مارٹنیز نے ا اظہار خیال کے ساتھ کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عدم مساوات کے چیلنجز سے نمٹیں اور معاشی خوشحالی کے لئے نئے راہیں ہموار کریں تاکہ لوگ اور برادریاں بالخصوص خواتین رکاوٹوں کو توڑنے، نئے خیالات کو جنم دینے اور جدت اختیار کرنے کی متحمل بن سکیں۔ ہم نیتی آیوگ کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تئیں پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کے فوائد مزید خواتین کی ملکیت والے کاروباری ادارے سامنے لائیں گے۔

 

ڈبلیو ای پی کے مرکوز مطالعے کے مطابق  زیادہ سے زیادہ جدت کاری کے ساتھ  2030 تک 17 کروڑ روزگار پیدا کئے جا سکتے ہیں اور ہماری سالانہ مجموعی داخلی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے بشرطیکہ  زیادہ سے زیادہ خواتین صنعتکاری کو اپنائیں۔ اگر ہم خواتین کی ملکیت والے کاروبار کو بڑھانے کی کارروائی میں تاخیر کرتے ہیں تو اس طرح ایک بہت بڑا موقع ضائع ہوتا ہے۔ یہ خیال سسکو انڈیا اور سارک  کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف پالیسی آفیسر ہریش کرشنن نے ظاہر کیا اور کہا کہ  ڈبلیو ای پی این ایکس ٹی کا مقصد موجودہ خلا کو ختم کرنا اور ہندستان میں خواتین کے لئے نئے امکانات کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں سب کے لئے جامع ترین اور مساوی مستقبل کے اپنے مشترکہ وژن کو تیز کرنے میں نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

 

سسکو کی بابت:

 

سسکو (این اے ایس ڈی اے کیو: سی ایس سی او) ٹیکنالوجی کی دنیا کا لیڈر ہے جو انٹرنیٹ کو طاقت بخشتا ہے۔ سسکو آپ کی ایپلی کیشنوں کو نئے سرے سے تصور میں لا کر، آپ کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے ، آپ کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے اپنی ٹیموں کو عالمی اور جامع مستقبل کے لئے با اختیار بنانے میں نئے امکانات کی حوصلہ افزائی  کرتا ہے۔ مزید دریافت کیلئے سسکو ڈاٹ کام پر جائیں اور ٹویٹر سسکو پر ہمیں فالو کریں۔

نیتی آیوگ کے خواتین کے انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم بارے میں:

 

ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) نیتی آیوگ کا ایک اہم اقدام ہے۔ خاتون تاجروں کے لئے یہ اپنی نوعیت کا جامع اطلاعاتی پورٹل۔ یہ صنعت کے روابط اور موجودہ پروگراموں اور خدمات کے بارے میں شعور کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اور ساتھیوں کی مدد کے علاوہ سیکھنے کے وسائل ، فنڈ اکٹھا کرنے کے مواقع اور رہنمائی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ڈبلیو ای پی ایک مجموعی پلیٹ فارم بننے کے ایک بڑے مقصد کے ساتھ  جو ماحولیاتی نظام میں معلومات کی توازن کو حل کرتا ہو، خاتون تاجروں سے متعلقہ معلومات اور خدمات کے لئے ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم توجہ والے چھ شعبوں میں سر دست 16000 رجسٹرڈ صارفین اور 30 ​​شراکتداروںکی میزبانی کرتا ہے۔ یہ شعبے حسب ذیل ہیں: فنڈنگ ​​اینڈ فنانشل مینجمنٹ، انکیوبیشن کنیکٹ، ٹیکزیشن اینڈ کمپلائنس سپورٹ، انٹرپرینیور اسکلنگ اینڈ مینٹورشپ،کمیونٹی اینڈ نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ اسسٹنس۔

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

8305U.No. :


(Release ID: 1749376) Visitor Counter : 323