وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت –قزاخستان مشترکہ ٹریننگ مشق کا آغاز 30اگست ، 2021 سے

Posted On: 25 AUG 2021 10:16AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25؍اگست:فوجی سفارت کاری کے حصے کے طورپراورقزاخستان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ، بھارت –قزاخستان کے مابین پانچویں مشترکہ ٹریننگ مشق ‘‘قازانڈ-21’’ عائشہ بی بی ، قزاخستان   میں 30اگست  سے 11ستمبر،2021تک   ٹریننگ نوڈ میں منعقد کی جائیگی ۔یہ مشق دونوں فوجوں کے درمیان مشترکہ ٹریننگ ہے ۔ جس سے بھارت اورقزاخستان دوطرفہ رشتوں کو تقویت ملے گی ۔

بھارتی فوجی دستے کی نمائندگی ایک کنٹینجینٹ کمانڈرکی قیادت میں 90جوانوں پرمشتمل بہارریجمنٹ کی ایک بٹالین کرے گی ۔ قزاخستان  فوج کی نمائندگی ایک کمپنی گروپ کرے گا۔

اس مشق سے بھارت  اور قزاخستان کی مسلح فورسیز کو ایک موقع ملے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ شورش پسندی مخالف /پہاڑی ، دیہی پس منظرمیں دہشت گردی مخالف آپریشن       کے لئے تربیت حاصل کرسکے ۔ مشترکہ فوجی مشق کے امکانات میں پیشہ ورانہ تبادلے  ، سب یونٹ کی سطح پر دہشت گردی مخالف  ماحول میں آپریشن کی منصوبہ بندی اوراسے  انجام دینا اور شورش پسندی مخالف /دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں اسلحہ ، کامبیٹ شوٹنگ اور تجربوں سے متعلق مہارت کا تبادلہ شامل ہے ۔ یہ مشق 48گھنٹے کی طویل اختتامی مشق کے بعد ختم ہوگی ، جس میں چھپنے کے ایک نیم دیہی علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کاایک منظرشامل ہوگا ۔

اس فوجی مشق سے باہمی اعتماد ، انٹر-آپریبلٹی کو استحکام حاصل ہوگا اوربھارت –قزاخستان کی مسلح فورسیز کے درمیان  بہترین کارروائیوں  کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔

****************

ش ح۔ف ا ۔ع آ

U NO. 8241


(Release ID: 1748770) Visitor Counter : 279