بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لئے پونے کے سی4آئی4 لیب میں ایم ایچ آئی سمرتھ ادیوگ سینٹر کے ذریعہ ’صنعت 4.0 سے متعلق انیمیٹڈ ویڈیو کا اجرا‘

Posted On: 24 AUG 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24/اگست 2021 ۔ بھارتی صنعتوں کی وزارت سمرتھ ادیوگ سینٹر میں کل آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے سی4آئی4 لیب، پونے میں ’’صنعت 4.0 سے متعلق انیمیٹڈ ویڈیو کا اجرا‘‘ کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ ایم ایچ آئی سمرتھ ادیوگ سینٹر سی 4 آئی4 لیب پونے ایک ادارہ کے مختلف گروپوں کے لوگوں کی ہنرمندی میں سدھار اور ڈیجیٹل کاری و صنعت 4.0 کو سمجھانے کے لئے متعدد صلاحیت سے متعلق پروگرام تیار کررہا ہے۔ سی4 آئی4 نے خاص طور سے بلیو کولر ورک فورس کے لئے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔ یہ پروگرام غیر تکنیکی پس منظر سے آنے والے لوگوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا کنٹینٹ سہل ہے، اور اسے سمجھنا بھی کافی آسان ہے۔ یہ پروگرام ایک انٹر ایکٹیو ویڈیو پر مشتمل ہے، جو 2ڈی اور 3ڈی گرافیکل انیمیشن کا امتزاج ہے۔ پروگرام 3 مختلف زبانوں ہندی، مراٹھی اور انگریزی میں ہے۔  پروگرام کو ایک انٹر ایکٹیو سیشن کے ساتھ دو ماڈیول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CFDF.jpg

صنعت 4.0 کا مطلب چوتھا صنعتی انقلاب ہے، جو مینوفیکچرنگ کا سائبر- فزیکل ٹرانسفارمیشن ہے۔ انڈسٹری 4.0 کا سائبر فزیکل سسٹم، انٹرنیٹ آف تھنگس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کوگنیٹیو کمپیوٹنگ اور اسمارٹ فیکٹری کے قیام سمیت مینوفیکچرنگ تکنیکوں میں آٹومیشن اور ڈیٹا ایکسچینج کے موجودہ ٹرینڈ کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00224WU.jpg

سی4 آئی4 کے ڈئریکٹر جناب ڈی ایس نول گنڈکر نے افتتاحی خطبہ دیا اور ویڈیو بنانے کی ضرورت بیان کی جی ایم (مینوفیکچرنگ ایکسیلنس، کو او ای ایل) جناب رمیش چوان نے ویڈیو کے کنٹینٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملازمین انڈسٹری 4.0 کو آسانی سے سمجھنے کے لائق ہوجائیں گے۔

ماڈیولس کی تفصیلات:

ماڈیول 1

اس ماڈیول 1 میں انڈسٹری 4.0 اور اس کی 9 تکنیکوں کا تعارف شامل ہے، جسے سب سے زیادہ سہل اور قابل فہم زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ 2ڈی اور 3ڈی گرافیکل انیمیشن کی مدد سے صنعتی انقلاب کو بیان کرتا ہے۔ تکنیکوں کا کچھ کمپنیوں کے ریئل ٹائم ویڈیو کے ساتھ بیان کیا جائے گا، جنھوں نے انھیں نافذ کیا ہے۔

ماڈیول 2

یہ ماڈیول ان تکنیکوں کے پروگرام اور انھیں قبول کرنے اور نافذ کرنے کے لئے ضروری تبدیلیوں کے بارے میں کافی کچھ بتاتا ہے۔ یہ مختلف تکنیکوں کو اپنانے کے طریقوں اور وہ کیسے کسی شخص کی زندگی کا حصہ ہیں، کا بیان کرتا ہے۔ یہ اس بارے میں بھی بتاتا ہے کہ تکنیکوں کو اپنانے سے نہ صرف کسی کمپنی، بلکہ کسی شخص کی پیداواریت اور صلاحیت میں کیسے اضافہ ہوگا۔

یہ پروگرام بتاتا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ڈیجیٹل کے مقابلے میں ایک شخص میں زیادہ تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8229


(Release ID: 1748684) Visitor Counter : 251