جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا


ہندوستانی شہروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے پر ویبنار کا انعقاد

Posted On: 24 AUG 2021 1:51PM by PIB Delhi


 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G8M7.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ہندوستانی شہروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے پر عالمی بینک کے تعاون سے ایک ویبنار منعقد کیا۔ اس کے علاوہ، ڈسکام کے اہلکاروں اور شمسی توانائی کے سفیروں کے ذریعے کل زمینی سطح پر منعقد مہم کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منانے کے لیے 23 سے 27 اگست، 2021 تک چلنے والی مختلف سرگرمیوں کی میزبانی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ہر ایک ریاست میں کم از کم ایک شہر شمسی توانائی سے لیس ہونا چاہیے، جہاں پر بجلی کی تمام ضروریات پوری طرح سے شمسی توانائی یا قابل تجدید توانائی کے دیگر ذرائع سے پوری ہوتی ہوں۔ شمسی توانائی والے شہروں کو بجلی کی کم لاگت، کم اخراج اور کم کاربن ڈائی آکسائڈ نکلنے سے کافی حد تک فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WebinarPhoto1TEM9.png

ویبنار کے دوران نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب امتیش سنہا نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شمسی توانائی والے شہروں کی شکل میں تیار کیے گئے جانے والے کئی شہروں کی شناخت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے متعدد اسکیمیں بنائی گئی ہیں، جن کے نفاذ کے لیے شہر میں بنے گھروں کی چھتوں پر دستیاب زیادہ سے زیادہ جگہ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ان اسکیموں میں روف ٹاپ سولر پینل کی تنصیب، فضلے کے انتظام سے پاور پلانٹس کا قیام، دستیاب صلاحیت کے مطابق بادی، چھوٹے ہائیڈرو اور بائیو ماس جیسے توانائی کے دیگر ذرائع کی دریافت اور شمسی اسٹریٹ لائٹ اور شمسی درختوں کی تنصیب جیسے غیر مرکوزی تجربات کا استعمال کرنا ہوگا۔ عالمی بینک کے نمائندہ نے شہروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کی اہم پہل اور نظریات پر ایک تفصیلی پیشکش دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WebinarPhoto345AG.png

اس کے بعد ایک باہم متعامل عوامی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے ملک بھر کے ایسے شہری جنہوں نے اپنے احاطہ کی چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کو قائم کیا ہے، انہوں نے روف ٹاپ سولر سسٹم سے متعلق اپنے تجربات اور فوائد کا اشتراک کیا۔ ’’شمسی شہر کے نفاذ اور اس کے آگے کی راہ کو شیئر کرنے‘‘ پر ماہرین کے ایک پینل کا مذاکرہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں بہار، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش اور گجرات کے سینئر افسران سمیت کئی پینلسٹوں نے شمسی شہر پروجیکٹ کو عمل میں لانے کے لیے اپنے مشوروں، حصولیابیوں، پروگراموں اور آگے کی اسکیموں کے بنیادی نکات شیئر کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WebinarPhoto5WDUR.png

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8219

 

 



(Release ID: 1748627) Visitor Counter : 293