نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت،  26  اگست 2021  کو  شمال مشرقی خطے ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس اور  ڈیش بورڈ 22-2021 کا پہلا ایڈیشن جاری کرے گی

Posted On: 24 AUG 2021 1:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24؍ اگست  :  نیتی آیوگ اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  (ایم ڈی او این ای آر)  26  اگست 2021   کو شمال مشرقی خطے (این ای آر ) ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس رپورٹ اور  ڈیش بورڈ 22-2021 کا پہلا ایڈیشن جاری کرے گی۔ یہ  اپنی نوعیت کا پہلا ایڈیشن ہوگا، جو ملک میں خطے کے اعتبار سے  پہلا ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی  انڈیکس ہے۔ اور اروناچل پردیش ، آسام، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، سکم اور تری پورہ کی 8  ریاستوں کے  120  ضلعوں میں  پائیدار ترقیاتی  مقاصد  (ایس ڈی جی)  کو  مقامی شکل دینے کی کوششوں کی  سمت ایک  سنگ میل ہے۔ نیتی آیوگ  کے وائس چیئر  مین ڈاکٹر راجیو کمار  ڈی ،او  این ای آر  اور  سیاحت  وثقافت  کے مرکزی  جناب جی کشن ریڈی اور  ڈی او این ای آر  اور تعاون کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما  ، نیتی آیوگ کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت ، ڈی او این ای آر کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر اندرجیت سنگھ اور  ریزیڈنٹ نمائندہ (آئی ؍ سی)، یو این ڈی پی انڈیا کی  محترمہ ناڈیہ رشید  کی موجودگی میں انڈیکس اور  ڈیش بورڈ کا آغاز کریں گے۔ یو این ڈی پی کی تکنیکی امداد سے  نیتی آیوگ  اور  ڈی او این ای آر کی وزارت کی جانب سے  این ای آر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورٹ ایک مشترکہ کوشش ہے۔ یہ  ایس ڈی جی  اور ان کے کراس پونڈنگ ٹارگیٹس سے متعلق شمال مشرقی خطے کی 8  ریاستوں  کے ضلعوں کی کارکردگی  ماپتا ہے۔ یہ انڈیکس  نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس پر مبنی ہے ، جو  قومی  ریاستی اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر  ایس ڈی جی سے متعلق  پیش رفت پر نگرانی کے لئے ایک پرنسپل اور سرکاری  ٹول ہے۔

 این ای آر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس  اور ڈیش بورڈ  22-2021  کا ایک مختصر تعارف

ہندوستان میں ایس ڈی جی کے لئے نوڈل ایجنسی  نیتی آیوگ کی جانب سے  این ای آر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی انڈیکس اور  ڈیش بورڈ  : بیس لائن رپورٹ  22-2021 تیار کی گئی تھی۔ اور  84   عندیوں کا استعمال کیا گیا تھا، جس میں عالمی مقاصد کے 50 اہداف  میں سے  15  کا احاطہ کیا گیا۔ عدد اشاریہ کی تعمیر  اور اس میں اختیار کئے گئے طریقہ کار کے ذریعے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ ایس ڈی جی کے سلسلے میں اضلاع کی کارکردگی کے تعین کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں ، ساتھ ہی ان کی درجہ بندی بھی  ممکن ہو سکے اور  ریاستوں کو  ایسے علاقوں کی شناخت میں مدد دی جائے، جنہیں زیادہ توجہ  درکار ہے اور ان کے مابین  صحت مند مسابقت کو  فروغ دیا جائے۔  این ای آر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی عدد اشاریہ  اور  ڈیش بورڈ کے  عندیوں کے سلیکشن  اور  اختیار کئے گئے طریقہ کار سے متعلق تمام پہلوؤں  پر  خطے کی  سبھی 8  ریاستوں کے ساتھ زبردست صلاح ومشورہ کیا گیا تھا۔

عدد اشاریہ خطے میں ایس ڈی جی کے سلسلے میں واقع اہم فاصلوں کی شناخت میں مدد گار ثابت ہوگا  اور  تیز رفتار  ترقی کے لئے دخل  اندازیوں کی اطلاع فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ صحت ، تعلیم ، صنف، اقتصادی نمو، اداروں ، آب وہوا میں تبدیلی اور ماحولیات  وغیرہ کے سلسلے میں  ضلعوں کی پیش رفت کا  اندازہ کرنے  کے لئے ایک سہل اشاریہ کا بھی کام دے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8076


(Release ID: 1748516) Visitor Counter : 203