جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’’منایا

Posted On: 23 AUG 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے  23 اگست سے 27 اگست، 2021 کے ہفتے کے دوران آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ہفتے کے دوران پی ایم – کُسُم کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرنے اور چھتوں پر شمسی توانائی کے لیے بینر لگانے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صارفین کو معلومات فراہم کرنے کی خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔ یہ دونوں اسکیمیں مارچ، 2019 میں شروع کی گئی تھیں اور ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں انہیں نافذ کیا جا رہا ہے۔

تربیتی اجلاس ، ویبینار ، پینل مباحثے ، فیض پانے والوں کے ساتھ گفتگو وغیرہ سمیت آن لائن پروگراموں کے علاوہ دیگر پروگرام کووڈ – 19 کے پروٹوکول پر عمل درآمد کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

ہفتے کے ددران مختلف ریاستوں میں الگ الگ سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

چنڈی گڑھ قابل تجدید توانائی سوسائیٹی (کریسٹ) صارفین کے رجسٹریشن اور چھتوں پر پروسیس کے لیے درخواستوں کا آن لائن پورٹل جاری کرے گی۔

ہفتے کے دوران سولر سفیر، چھتوں پر پینل لگانے والے صارفین کے ساتھ گفتگو کریں گے اور اس نظام کی تنصیب کے عمل کے بارے میں وضاحت کریں گے۔ وہ چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل لگا کر بجلی یدا کرنے اور بچت کرنے کے بارے میں لوگوں کو بیدار کریں گے۔

وہ صارفین جنہوں نے پہلے ہی چھتوں پر شمسی بینر لگائے ہیں وہ چھتوں پر شمسی نظام کے ساتھ اپنی سیلفی لیں گے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں گے۔

معروف شخصیات اور اسکیم سے فیض حاصل کرنے والوں  کے ویڈیو پیغامات بھی  بھیجے جائیں گے ۔ جن صارفین نے اپنی چھتوں پر شمسی پینل لگائے ہیں ان کے بارے میں بھی سوشل میڈیا ر معلومات پوسٹ کی جائے گی۔

اب تک 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شمسی شہر کے طور پر فروغ دینے کے لیے شہروں کی نشاندہی کی ہے۔  ان کے علاوہ کونارک اور موڈھیرا (سن ٹیمپل کے شہر)  کو پہلے ہی سولر سٹی کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان ریاستوں کے ساتھ جو مختلف شہروں میں ان پروجیکٹوں کے نفاذ کا منصوبہ رکھتی ہیں ایک گھنٹے طویل اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف فریقین شرکت کریں گے۔

قابل تجدید توانائی کی مصنوعات کی غیر مرکوزیت  سے تعلق رکھنے والے گاؤں کی سطح کے فیض یافتگان اور دیگر متعلقہ لوگوں کو آن لائن تربیت دی جائے گی۔  اس تربیت میں گاؤں کی سطح پر خواتین کی زیادہ تعداد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

قابل تجدید توانائی کی غیر کوزیت کے بارے میں معلومات اور بیداری پیدا کرنے کی خاطر اس شعبے میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں اور خود امدادی گروپوں کے درمیان آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

آف گرڈ شمسی توانائی سے فیض حاصل کرنے والوں (شمسی اسٹریٹ لائٹ اور ایم این آر ای اسکیم کے تحت فراہم کردہ شمسی لیمپ) کی رائے حاصل کرنے اور آف گرڈ شمسی درخواستوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اتر پردیش، آسام، جموں و کشمیر اور میزورم کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

پی ایم – کسم کے لیے عوامی بیداری اور معلوماتی مواصلات کو بھی مشتہر کیا جائے گا۔

پی ایم – کسم اسکیم کے بارے میں ایک کوئز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

فیض پانے والوں کے ساتھ سماجی سطح پر سبز توانائی کے اقدامات کے اثرات کے بارے میں ان کی رائے حاصل کرنے کے لیے بھی جلاس منعقد ہوگا۔

پی ایم – کسم اسکیم کے تحت علیحدہ سولر پمپ کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ امکانی اقدامات اور پالیسی اقدامات کے بارے میں بھی ایک اجلاس ہوگا۔

پی ایم – کسم اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ساتھ بیداری اور ان کی رائے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ پی ایم – کسم کے تین زمروں کے تحت فنڈ کی فراہمی کے امکانات پر ایک علیحدہ آن لائن سیشن میں تبادلۂ خیال ہوگا۔

مذکورہ بالا سرگرمیوں کے علاوہ کچھ وینڈرز نے بھی مختلف ریاستوں میں ان اسکیموں کے بارے میں بیداری مہم اور پبلیسیٹی مہم چلانے کا  اشارہ  دیا ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ و ا ۔ ع ا۔                                                 

U –8068



(Release ID: 1748443) Visitor Counter : 326