صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوویشیلڈ اور کوویکسین کی کلینیکل جانچ کے شرکاء کو کو۔ ون کے ذریعے ڈیجیٹل کوویڈ 19 ویکسینیشن اسناد فراہم کی گئیں

Posted On: 23 AUG 2021 5:59PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے اشتراک سے اگست 2020 سے کوویشیلڈ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا تجزیاتی مطالعہ کیا۔ کوویکسین کے لئے تیسرے مرحلے کی افادیت کے کلینیکل جانچ  بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ (بی بی آئی ایل) نے نومبر 2020 سے کیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کو آزمائشی شرکاء سے کو۔ ون کے ذریعے ڈیجیٹل ویکسینیشن اسناد کے لئے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

 

یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ویکسینیشن اسناد ایسے شرکاء کو جاری کی جا سکتی ہیں جنہیں ان جانچ اورتجزیاتی مطالعات کے دوران پرکھ کے بعد ویکسین کی خوراک دی گئی تھیں۔ آئی سی ایم آر کو مرکزی وزارت صحت نے ایسے شرکاء کے لئے ویکسینیشن ڈیٹا اکٹھا کرنے کی خاطر نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ آئی سی ایم آر نے ایسے 11349 لوگوں کا ڈیٹا ایم او ایچ ایف ڈبلیو کو فراہم کیا تھا۔ ڈیجیٹل ویکسینیشن اسناد اب کو۔ ون کے ذریعے ایسے لوگوں کو جاری کی گئی ہیں جنہوں نے کوویشیلڈ اور کوویکسین کے ان تجزیاتی مطالعات/جانچ میں حصہ لیا تھا۔

 

شرکاء اپنی انفرادی اسناد کو۔ ون پورٹل ، آروگیہ سیتو ، ڈیجیلوکریا امانگ ایپلی کیشن کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرپائیں گے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8078



(Release ID: 1748436) Visitor Counter : 251