مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

13 ریاستوں میں میٹرو ریل/ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم آپریشنل/زیر عمل ہے

Posted On: 04 AUG 2021 2:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 04  اگست        شہری نقل و حمل ، جو شہری ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے ، ایک ریاستی موضوع ہے۔ لہذا ، متعلقہ ریاستی حکومتیں میٹرو ریل منصوبوں سمیت شہری نقل و حمل کے انفراسٹرکچر کو شروع کرنے ، ترقی دینے اور فنڈ دینے کی ذمہ دار ہیں۔ مرکزی حکومت موجودہ پالیسیوں ، تجویز کی گنجائش اور وسائل کی دستیابی کی بنیاد پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے شہروں یا شہری مجموعوں میں میٹرو ریل کی تجاویز کے لیے مالی امداد پر غور کررہی  ہے۔ فی الحال ، میٹرو ریل/ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) دہلی ، اتر پردیش ، ہریانہ ، مغربی بنگال ، کرناٹک ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، راجستھان ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، گجرات  ، مدھیہ پردیش اور بہار کے قومی دارالحکومت  کے خطے (این سی ٹی) میں  تعمیر کے مرحلے میں ہیں۔

حکومت آندھرا پردیش (جی او اے پی) سے 2017 میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ میٹرو ریل پالیسی 2017 کی دفعات کے مطابق وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں میٹرو ریل پروجیکٹوں کے نفاذ کی تجاویز پر نظر ثانی کرے۔ حکومت آندھرا پردیش نے ابھی تک اس سلسلے میں نظر ثانی شدہ تجویز پیش نہیں کی ہے۔

حکومت آندھرا پردیش نے سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ پر وشاکھاپٹنم میں لائٹ میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے کوریا کے ایگزیم بینک سے بیرونی مالی امداد کی تجویز بھی پیش کی تھی۔ کوریائی فریق نے تجویز کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبے کی مالی اعانت کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کیا۔ اس لیے حکومت آندھرا پردیش کو مشورہ دیا گیا کہ وہ موجودہ ہدایات کے مطابق محکمہ اقتصادی امور کے ویب پورٹل کے ذریعہ امدادی  قرض کے لیے کچھ دیگر دو طرفہ/کثیر جہتی ایجنسیوں کو پروجیکٹ کی تجویز پیش کر سکتی ہے۔ وشاکھا پٹنم میں لائٹ میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے بیرونی امداد کی کوئی تازہ تجویز اس حوالے سے حکومت آندھرا پردیش  کی جانب سے موصول نہیں ہوئی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8168

 



(Release ID: 1748117) Visitor Counter : 98