شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے احیاء کو منظوری دی


77.45کروڑ روپئے کا ریوائیول پیکیج (فنڈ پر مبنی تعاون کے لئے 17 کروڑ روپئے اور نان- فنڈ پر مبنی تعاون کے لئے 60.45 کروڑ روپئے )

اقدام سے شمال مشرقی خطے کے کسانوں کو ان کی مصنوعات کے لئے نفع بخش قیمت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی

تقریباً 33000 افراد کو بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار ملے گا

Posted On: 18 AUG 2021 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/اگست2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے انتظامی کنٹرول کے تحت مرکزی زمرے کے سرکاری ادارے شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای آر اے ایم اے سی) کے احیاء کے لئے 77.45 کروڑ روپئے (فنڈ پر مبنی تعاون کے لئے 17 کروڑ روپئے اور غیر فنڈ پر مبنی تعاون کے لئے 60.45 کروڑ روپئے) کے ریوائیول پیکیج کو منظوری دی ہے

فوائد:

ریوائیول پیکیج کے نفاذ سے این ای آر کے کسانوں کو ان کی مصنوعات کی منفعت بخش قیمت یقینی بنے گی۔ ریوائیول پیکیج این ای آر اے ایم اے سی کو متعدد اختراعاتی منصوبوں کے نفاذ میں مدد کرے گا۔ جیسے بہتر زرعی سہولتیں دستیاب کرنا، کلسٹر میں کسانوں کو تربیت دینا، نامیاتی بیج اور کھاد، کٹائی کے بعد کی سہولتیں، عالمی بازار میں شمال مشرق کے کسانوں کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے متعدد پروگراموں میں شراکت داری، جی آئی مصنوعات کا رجسٹریشن وغیرہ۔

کارپوریشن کے محصول میں اضافہ ہوگا اور وی آر ایس و دیگر امور میں تخفیفی تدابیر سے خرچ میں کمی آئے گی اور کارپوریشن تسلسل کی بنیاد پر فائدہ حاصل کرنا شروع کردے گا اور بھارت سرکار کے قرض پر اس کا انحصار ختم ہوجائے گا۔

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے امکانات:

این ای آر اے ایم اے سی کے احیاء کے عمل کے نفاذ کے بعد مختلف شعبوں جیسے زراعت، پروجیکٹ اور پروگرام مینجمنٹ، لوجسٹک، چھنٹائی و زمرہ بندی اور قدر میں اضافہ، صنعت کاری اور مارکیٹنگ وغیرہ میں بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ امید ہے کہ تقریباً 33000 افراد کو روزگار ملے گا۔

اہداف:

ریوائیول پیکیج این ای آر اے ایم اے سی کو مختلف اختراعاتی منصوبوں کو نافذ کرنے میں مدد کرے گا، جیسے بہتر زرعی سہولتیں فراہم کرنا، کلسٹر میں کسانوں کی ٹریننگ، نامیاتی بیج اور کھاد، کٹائی کے بعد کی سہولتیں، تاکہ عالمی بازار میں شمال مشرق کے کسانوں کی پیداوار کو پروگراموں میں شراکت داری کے توسط سے بڑھاوا دیا جاسکے۔ جی آئی (جیوگرافیکل انڈیکیشنز) مصنوعات کا رجسٹریشن، ایف پی او اور دیگر مصنوعات کو بڑھاوا دینا وغیرہ۔ اس کے علاوہ بانس لگانے اور شہد کی مکھی پالنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ای کامرس کے توسط سے مصنوعات کی فروخت کی جائے گی۔ بھارت سرکار کی دیگر اسکیموں جیسے پی ایم کسان سمپدا یوجنا اور آتم نربھر بھارت کے تحت زرعی بنیادی ڈھانچہ جاتی فنڈ، کرشی اڑان اور کسان ریل کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ قدر والی نامیاتی فصلوں کی کھیتی میں شامل کسانوں اور صنعت کاروں کے ساتھ اتحاد کرنے اور اپنے خود کے برانڈوں جیسے ’’این ای فریش‘‘ اور ’’وَن‘‘ (آرگینک نارتھ ایسٹ) کے تحت اور نیفیڈ، ٹرائیفیڈ وغیرہ کے توسط سے فرنچائزی کے تصور کی بنیاد پر خوردہ آؤٹ لیٹ شروع کرنے کا بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ریوائیول پیکیج کے نفاذ سے مختلف شعبوں جیسے زراعت، پروجیکٹ اور ایونٹ مینجمنٹ، لوجسٹک، چھنٹائی و زمرہ بندی اور ویلیو ایڈیشن، صنعت کاری اور مارکیٹنگ وغیرہ میں بلاواسطہ اور بالواسطہ طریقے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

این ای آر کی نامیاتی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ اور ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں مارکیٹنگ سے ان مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، جس سے این ای آر کسانوں کی اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

8149U-NO.

 


(Release ID: 1747978) Visitor Counter : 151