صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریۂ ہند کا اونم سے قبل کی شام شہریوں کو مبارکباد

Posted On: 20 AUG 2021 8:03PM by PIB Delhi

 

صدرِ جمہوریۂ ہند، جناب رامناتھ کووند نے اونم سے قبل کی شام ملک کے تمام شہریوں کو مبارکباد بھیجی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ’’اونم کے مقدس موقع پر، میں تمام شہریوں اور خاص کر بھارت اور ملک کے باہر رہے کیرالہ کے بھائیوں اور بہنوں کو اپنی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

یہ تہوار، جو کہ کھیتوں میں نئی فصل کاٹنے کی یاد میں منایا جاتا ہے، کسانوں کی جی توڑ محنت اور دھرتی ماں کی مہربانیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ تہوار معاشرے میں رواداری، محبت اور بھائی چارہ کا پیغام بھی دیتا ہے۔

اس موقع پر آئیے ہم سبھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ساتھ مل کر آگے کی جانب قدم بڑھائیں۔‘‘

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8115

 



(Release ID: 1747703) Visitor Counter : 161