صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
’’مستقبل میں بوسٹرز کی سفارشات یقیناً آئیں گی‘‘ ’’مکس اینڈ میچ‘‘ ویکسین سے ہرگز سیفٹی کا معاملہ پیدا نہیں ہوگا‘‘
ٹھیک طریقے سے ماسک پہننا اور ہر کسی کی ویکسین لینے کے لئے عملی طور پر حوصلہ افزائی مستقبل کی لہروں پر قابو پانے کے لئے دو سب سے بڑے ہتھیار ہیں
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی ڈائرکٹر پر یا ابراہم نے کووڈ19 پرسائنسی پیش رفت پر اظہا رخیال کیا
Posted On:
18 AUG 2021 11:22AM by PIB Delhi
پنے میں ICMR نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (NIV) پورے گزشتہ سال جنگی پیمانے پر کام کررہا ہے۔ آئی سی ایم آر۔ این آئی وی کی ڈائرکٹر محترمہ پریا ابراہم نے کہا ’’2021 مشکل لیکن ہم سب کے لئے مفید سال رہا‘‘۔ یہ ادارہ ملک میں کووڈ-19 سے متعلق سائنسی تحقیق میں پیش پیش رہا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے OTT چینل کے ساتھ انٹر ویو میں انھوں نے یہ بات کہی۔
اس ادارے میں ویکسین کی تیاری پر ایک خلاصہ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر اسے علیحدہ کیا اور ایک اسٹرین بھارت بایو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ(BBIL) کو اپریل 2020 کے اخیر میں دی جس کے بعد انھوں نے مئی میں ویرین انیکٹویٹڈ ویکسین تیار کی اور ہماری جانب سے جائزہ لینے کے لئے واپس بھیجا۔ ہم نے اس کی مکمل جانچ کی اور چوہوں اور بندروں پر پری کلینکل تجربے شروع کئے۔ یہ تجربے انتہائی اعلیٰ درجے کی سہولیات کے ساتھ کئے گئے۔
کووڈ-19 سے متعلق سائنسی پیش رفت ، عالمی وباء کے مستقبل اور وائرس سے متعلق کچھ عام سوالوں کے بارے میں انٹرویو کے منتخب حصے درج ذیل ہیں۔
بچوں پر کوویکسین کا ٹرائل کس مرحلے میں ہے اور بچوں کے لئے ویکسین کی کب تک امید کی جاسکتی ہے؟
فی الحال کوویکسین کے دو سال سے اٹھارہ سال تک کی عمر والے بچوں کے لئے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ٹرائل چل رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان کے نتائج بہت جلد آجائیں گے۔ یہ نتائج ریگولیٹرز کو سونپے جائیں گے۔ لہذا ستمبر میں یا اس کے فوراً بعد ہمارے پاس بچوں کے لئے کووڈ-19 کی ویکسین دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ زیوڈس کا ڈلا کی ویکسین کا ٹرائل بھی چل رہا ہے۔ یہ بھی بچوں کے لئے ہوگی۔
ان کے علاوہ ہمارے شہریوں کے لئے اور کون سی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہیں؟
زیوڈس کاڈلا ویکسین پہلی DNA ویکسین ہوگی جو ہمارے لئے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ کچھ دیگر ویکسین اور ایک دلچسپ ویکسین جوناک کے ذریعہ دی جاسکے گی۔ بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ تیار کررہا ہے۔ اس ویکسین میں انجیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ نتھنوں سے دی جائے گی۔
کیا اس وقت دستیاب ویکسین میں سے کوئی ویکسین ڈیلٹا پلس قسم سے بچاؤ کے لئے مؤثر ہوگی؟
پہلی بات تو یہ کہ ڈیلٹا کے مقابلے ڈیلٹا پلس قسم کے پھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ 130 سے زیادہ ملکوں میں موجود ہے۔ ہم نے ٹیکہ لگواچکے لوگوں کی اینٹی بوڈیز کی تحقیق کی ہے اور ویرینٹ کے خلاف اس کی جانچ کی ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ اس قسم کے خلاف اینٹی بوڈیز دو تین گنا کم ہیں۔ اس کے باوجود وائرس کی نئی قسموں کے خلاف یہ ویکسین مؤثر ہیں۔ ویکسین سنگین نوعیت کی بیماری کو روکنے کے لئے فائدہ مند ہے جن کے سبب مریض اسپتال میں داخل کرائے جاتے ہیں اور ان کی موت ہوتی ہے۔ لہذا کوئی بھی قسم ہو ویکسین اس کے خلاف تحفظ دیتی ہے۔
کیا آنے والے وقتوں میں ہمیں بوسٹرز کی ضرورت پڑے گی؟ کیا یہ ہمارے لئے فائد مند ہوگا؟
بوسٹر خوراک پر مطالعات جاری ہیں اور کم از کم سات مختلف ویکسین پر بوسٹر خوراک کے لئے ٹرائل ہوا ہے۔ اب WHOنے اس پر روک لگا دی ہے جب تک کہ اور زیادہ ممالک ویکسین کی ٹیکہ کاری میں آگے بڑھ جائیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ آمدنی والے اور کم آمدنی والے ملکوں کے درمیان ویکسین کا زبردست فرق ہے۔ لیکن آنے والے وقت میں بوسٹرز کی سفارشات یقیناً آئیں گی۔
ویکسین کے مکس اینڈ میچ پر کیا مطالعات جاری ہیں؟ کیا اس سے ہمیں فائدہ ہوگا؟
کچھ ایسے معاملے ہوئے جہاں نادانستہ طور پر دو الگ ویکسین کی دوخوراکیں دی گئیں۔ ہم نے ان نمونوں کی NIV میں جانچ کی اور پتہ چلا کہ جن لوگوں نے الگ الگ ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی تھیں وہ ٹھیک ٹھاک تھے۔ کوئی خراب اثرا دیکھنے کو نہیں ملا ۔ لہذا یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جس سے صحت کو کوئی خطرہ ہو۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں اور چند دنوں میں تفصیلات دی جائیں گی۔
کیا کووڈ-19 کی جانچ کا کوئی نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس میں بہتر نتائج ہوں اور جس پر زیادہ بھروسہ کیا جاسکے؟
دوسری لہر میں اسپتالوں اور لیباریٹریوں میں بھاری تعداد میں مریض تھے۔ ان کے اسٹاف کے بہت سے لوگ بیماری سے متاثر ہوگئے تھے۔ لہذا اس وقت ٹیسٹنگ کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ خود صرف 70 فی صد حساس ہے۔ اس کے باوجود WHO نے اس کی سفارش کی ہے۔ مستقبل میں زیادہ آسان اور تیز ٹیسٹ ہوں گے جن میں نمونے لیباریٹری بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
آئی سی ایم آر کی تیار کردہ آر ٹی۔ ایل اے ایم پی ٹیسٹ کے بارے میں کچھ بتایئے؟
آئی سی ایم آرکا تیار کردہ آر ٹی ۔ ایل اے ایم پی ٹسٹ کم قیمت کا ٹیسٹ ہے۔ اس کے لئے قیمتی آلات اور زیادہ ٹریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور یہ اضلاع میں پرائمری ہیلتھ سینٹرز میں کرایا جاسکتا ہے۔
سیلف ٹیسٹنگ کٹ مارکیٹ میں آگئی ہے۔ کیا اس سے ٹسٹنگ میں تیزی آئے گی؟
سیلف ٹیسٹنگ کٹ اینٹ جن ٹیسٹنگ کٹ ہیں اور یہ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے مقابلے کمتر ہیں۔ جن مریضوں میں علامات ہیں ان میں زیادہ کارآمد ہوسکتے ہیں لیکن بنا علامت والے مریضوں میں اس کے فائدے کم ہیں۔
برڈ فلو یا زکا وائرس سے متاثر لوگوں میں کیا کووڈ-2 انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے؟
برڈ فلو اور زکا وائرس کا کورونا وائس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن ان تینوں میں ایک مماثلت یہ ہے کہ ماسک ٹھک سے لگا کر ، جسمانی دوری رکھ کر، صفائی ستھرائی اور کھانسنے میں دھیان رکھنے سے اس کی روک تھام ہوسکتی ہے یہ تمام بیماریاں سانس کے ذریعہ پھیلتی ہیں۔ لہذا کووڈ سے بچاؤ کی تدابیر کے ذریعہ ان تمام بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔
کیا مانسون میں کووڈ-19 انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟
ہاں!ڈینگو، چکن گنیا، اور زکا وائرس جیسے وائرل انفیکشن جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتے ہیں وہ مانسون میں بڑھ جاتے ہیں۔ پانی کو اکھٹا نہ ہونے دیا جائے تاکہ مچھر نہ پنپ سکیں۔ مچھروں سے پھیلنے والے ان وائرل انفیکشن کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی موجودگی صورتحال کو بدسے بدتر بناتی ہے۔
میڈیا میں اس طرح کی تصویریں آئی ہیں جہاں بھاری بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی ہے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویئے سے کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
یقیناًیہ ایک مسئلہ ہے اور اس طرح ہم اگلی لہر کو دعوت دے رہے ہیں۔ WHO کے DG ڈاکٹر ٹیڈروس اے گیبریوس نے کہا ہے کہ ’’ عالمی وباء اس وقت ختم ہوگی جب ہم چاہیں گے کہ یہ ختم ہو۔یہ ہمارے ہاتھ میں ہے‘‘۔ ہمیں آنے والے تہواروں کے سیزن میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔ بھیڑ بھاڑ سے ہی وائرس پھیلتا ہے۔
کیا یہ ممکن ہے کہ اب کوئی لہر نہ آئے؟
نئی قسمیں آتی رہیں گی۔ہمارے پاس اپنی حفاظت کے دو بڑے ہتھیار ہیں ۔ ٹھیک طریقے سے ماسک پہننا اور ہر شخص کو ویکسین لینے کے عملی طور پر حوصلہ افزائی کرنا۔ اس کے بعد اگر کوئی لہر آتی بھی ہے تو یہ کوئی بڑی لہر نہیں ہوگی۔ یہ انٹرویو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
The interview can be viewed here.
****
U.No:7994
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1747263)
Visitor Counter : 302