کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے معدنیات کی امکانی کارروائیوں کے لئے پرائیویٹ کھوج ایجنسیوں کی منظوری کے لئے اسکیم منظور کی


کانوں اور معدنیات (ترقی اور ریگولیشن) ایکٹ 1957 کے تحت منظور شدہ پرائیویٹ ایجنسیوں کے نوٹیفکیشن کے لئے رہنما خطوط

Posted On: 18 AUG 2021 2:04PM by PIB Delhi

 

* معدنیات کے شعبے کے اقتصادی امکانات کو وسیع تر کرنے کے لئے بڑی انضباطی اصلاحات

* کھوج کی رفتار بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

* اسکیم کے نئے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی

 

کانکنی کی وزارت نے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ برائے تعلیم و تربیت کوالٹی کونسل آف انڈیا (QCI-NABET) کی تیار کردہ اسکیم کو منظوری دی ہے جو کھوج والی پرائیویٹ ایجنسیوں کو منظوری دینے سے متعلق ہے۔

QCI-NABET نجی ایجنسیوں کو اسکیم کے معیارات اور طریقہ کار کے تحت منظوری دے گی کہ وہ معدنیات کی امکانی کارروائیاں انجام دے سکیں گی۔ دلچسپی رکھنے والی پرائیویٹ ایجنسیوں کو اسکیم کے مطابق منظوری حاصل کرنی ہوگی اور اس کے بعد ایکٹ کے چار کے ذیلی سیکشن (I) کے تحت نوٹیفکیشن کے لئے درخواست دینی ہوگی۔

کانکنی کی وزارت نے وزارت کے سرکاری ویب سائٹ https://www.mines.gov.in/writereaddata/UploadFile/orderdated12aug2021enclosures.pdfپر منظوری اور نوٹیفکیشن کے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

کانکنی اور معدنیات (ترقی اور انضباط ) ایکٹ 1957، ایم ایم ڈ ی آر ایکٹ میں حال ہی میں MMDR ترمیمی ایکٹ 2021 کے ذریعہ ترمیم کی گئی ہے جو 28.08.2021 سے لاگو ہوا ہے اور اس میں دیگر باتوں کے علاوہ مرکز کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ نجی اداروں سمیت دیگر اداروں کو امکانی کاررائیوں کے لئے نوٹیفائی کرے گا اور اس کے لئے مرکزی حکومت کی شرائط وضوابط کی پابندی کرنی ہوگی۔

ملک میں کھوج کی رفتار تیز کرنے اور معدنیات کی کھوج میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو معدنیاتی کھوج کی امکانی کاررائیوں کے لئے نوٹیفائی کیا جائے گا۔

فی الحال صرف سرکاری ایجنسیاں معدنیات کی کھوج میں لگی ہوئی ہیں اور کھوج کا کام ان کی صلاحیتوں تک محدود ہے۔ حکومت کا موجودہ اقدام معدنیات کے شعبے میں انضباطی اصلاحات کا ایک بڑا قدم ہے اور معدنیات کی کھوج میں اور زیادہ ایجنسیوں کو شامل کرکے اس سیکٹر کے تمام تر اقتصادی امکانات کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے اس سے کھوج کی کاررائیاں تیز ہوں گی۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور کھوج کے بعد تلاش کئے گئے نئے بلاکوں کی نیلامی ہوسکے گی۔ اس اسکیم کے معدنیاتی کھوج کے میدان میں نئے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کو اس شعبے میں لایا جاسکے گا۔

****

 

U.No:7996

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1747261) Visitor Counter : 211