صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

چار ملکوں کے سفیروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو اسناد پیش کیں

Posted On: 18 AUG 2021 3:45PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ جناب  رام ناتھ کووند نے آج (18 اگست 2021) کو ایک ورچوئل تقریب میں ہولی  سی ، نائجریا، آسٹریا اور جمہوریہ کوریا سے اسناد حاصل کیں۔ اپنی اسناد پیش کرنے والے سفرا مندرجہ ذیل ہیں :

  1. عزت مآب آرچ وشپ لیوپولڈو گریلی، ہولی سی کے اپوسٹولک نونسیو
  2. عزت مآب جناب احمد سولے، وفاقی جمہوریہ نائجریا کے ہائی کمشنر
  3. عزت مآب محترمہ کیتھرینا ویسر ، جمہوریہ آسٹریا کی سفیر
  4. عزت مآب  جناب چانگ جے -بوک، جمہوریہ کوریا کے سفیر

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور  بھارت میں ایک کامیاب میعاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان سبھی چار ملکوں کے ساتھ گہرے رشتے ہیں اور بھارت کے ساتھ امن، خوشحالی کے ایک مشترکہ ویژن  کو مشترک کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ جناب کووند نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر کثیر فریقی فورم پر بھارت کی موجودگی کی وجہ سے باہمی طور پر سود مند شراکت داری قائم ہوئی ہے۔ ترقی پذیر ملکوں کے مفادات اور کم نمائندگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، بھارت ایک انصاف اور مساوات پر مبنی عالمی نظام کے لئے پرعزم ہے۔

سفیروں /ہائی کمشنروں نے اپنی قیادت کی طرف سے عزت مآب صدر جمہوریہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھارت کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے ملک کے رہنماؤں کے عزم کا اعادہ کیا۔

۔

************

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

(18.08.2021)

(U: 7998)



(Release ID: 1747108) Visitor Counter : 145