صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کابینہ نے طبی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر) اور اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس ریسرچ اینڈ انوویشن پر جی اے آر ڈی پی فاؤنڈیشن، سوئٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
18 AUG 2021 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 اگست 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں، مرکزی کابینہ کو بین الاقوامی سائنسی و تکنیکی تعاون اور باہمی دل چسپی کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے فریم ورک میں طبی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر) اور اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس ریسرچ اینڈ انوویشن پر جی اے آر ڈی پی فاؤنڈیشن، سوئٹزلینڈ کے مابین دستخط کیے گئے مفاہمت نامے سے آگاہ کیا گیا۔ مذکورہ مفاہمت نامے پر بھارت نے مارچ 2021 میں دستخط کیے تھے۔
فوائد:
یہ مفاہمت نامہ باہمی دل چسپی کے شعبوں میں بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے فریم ورک کے اندر بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
مالی اثرات:
آئی سی ایم آر-جی اے آر ڈی پی کے تعاون میں مشترکہ مقاصد کی کام یابی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کی جانب سے مالی و بالجنس حصے داری کے لیے طریقہ کار قائم کرنا شامل ہوگا۔ فنڈنگ براہ راست دیگر فریق یا پروجیکٹس میں شامل تیسرے فریق کو فراہم کی جا سکتی ہے۔ تمام مالی و بالجنس تعاون علیحدہ قانونی طور پر پابند معاہدوں کے تابع ہوں گے۔
پس منظر:
آئی سی ایم آر ملک میں بائیومیڈیکل تحقیق کو درون جامعہ اور برون جامعہ تحقیق کے ذریعے فروغ دیتا ہے۔ جی آر ڈی پی ایک غیر منافع بخش تحقیقی اور ترقیاتی ادارہ ہے جو نئے یا بہتر اینٹی بائیوٹک علاج کی تیاری اور فراہمی کے ذریعے اور ان کی پائیدار رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی طور پر عوامی صحت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
***
U. No. 8010
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1747105)
Visitor Counter : 180