ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے نومبر میں گلاسگو میں ہونے والے ایک کامیاب سی او پی -26  کے لئے برطانیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا


بھارت اس بات پر  یقین رکھتا ہے  کہ آب وہوا  سے متعلق تمام تر کارروائی  کا تعین قومی تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے : جناب بھوپندر یادو

ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے آب وہوا کے لئے مالیہ  فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اعتبار سے دنیا کو زیادہ ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے

Posted On: 18 AUG 2021 1:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ؍ اگست  : ماحولیات، جنگلات اور  آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب  بھوپندر یادو نے کہا کہ بھارت  آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن  اور  اس کے پیرس سمجھوتے کے تئیں ہمیشہ کار بند ہے اور  سی او پی – 26  میں  ایک کامیاب اور متاوزن  نتیجے کے لئے  تعمیری کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس سال نومبر میں  گلاسگو میں ہونے والے  سی او پی – 26  کے لئے بھارت- برطانیہ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

IMG-3380.JPG

 ماحولیات کے وزیر  نے  آج  نئی دہلی میں  برطانیہ  کے  سی او پی – 26  کے صدر  - ڈیزگنیٹ  جناب الوک شرما کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی، جہاں انہوں نے آب وہوا میں تبدیلی، سی او پی – 26،  انڈیا-  یوکے 2030  روڈ میپ اور دیگر متعلقہ امور سے متعلق  معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان اس بات پر یقین کرتا ہے کہ آب وہوا سے  متعلق  تمام تر کارروائی کا تعین  قومی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی پر زور وکالت کی کہ  آب وہوا سے متعلق  اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن  اور پیرس سمجھوتے میں  جو تفریق اور لچک کے عملی پہلو فراہم کرائے گئے ہیں، وہ  ترقی پذیر ملکوں کے لئے ہیں اور فیصلہ لیتے وقت  ان  کو تمام بنیادی حیثیت دی جانی چاہئے۔ جناب یادو نے  آب وہوا  میں تبدیلی سے لڑتے ہوئے کلائیمیٹ انصاف سے متعلق وزیراعظم جناب نریندر مودی کی توجہ کو دہراتے ہوئے  اس بات پر زور دیا۔

ماحولیات کے وزیر نے  آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں  بھارت کی جانب سے  شروع کی  گئی  عالمی پہل کے بارے میں بھی ذکر کیا۔

سی او پی – 26  کے  صدر ڈیزگنیٹ یو کے، الو ک شرما نے  سی او پی – 26 اقدامات پر  بھارت کی  حمایت کرتی ہے، جو برطانیہ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے  آب و ہوا سے متعلق اہم  امور  پر  بھی  تبادلہ خیال کیا ، جو  گلاسگو میں ہونے والی سی او پی – 26  میں  زیر بحث  آئیں گے۔

IMG-3384.JPG

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-7993


(Release ID: 1746923) Visitor Counter : 248