قبائیلی امور کی وزارت

آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر TRIFED نے 75 نئی قبائلی مصنوعات ٹرائبس انڈیا کیٹلوگ میں شامل کیں


جی آئی ٹیگنگ کے لئے 20 ہندوستانی ریاستوں سے قبائلی نوعیت کی 75 مصنوعات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے

Posted On: 17 AUG 2021 3:25PM by PIB Delhi

 

اہم خصوصیات:

  • ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر TRIFED کی لانچ کردہ 75 نئی قبائلی مصنوعات کو جامع دلکش ٹرائبس انڈیا کیٹلوگ میں شامل کیا گیا۔
  • ٹی آر آئی ایف ای ڈی جی آئی موومنٹ نے بھی قبائل نوعیت یا وسائل کی 75 ویں اشیاء کی نشاندہی کی ہے جسے جغرافیائی نشاندہی (جی آئی) کے لئے رجسٹر کیا جائے گا۔
  • بیس ہندوستانی ریاستوں سے جی آئی ٹیگنگ کے لئے قبائلی مصنوعات کی نشاندہی کی گئی۔
  • جی آئی قبائلی مصنوعات کے طور پر نشان زد 75 مصنوعات میں سے 37 مصنوعات شمال مشرقی آٹھ ریاستوں سے متعلق رہیں۔
  • قبائلی آبادی والی ریاستوں جھارکھنڈ سے سات مصنوعات اور مدھیہ پردیش سے چھ مصنوعات کو بھی جی آئی ٹیگنگ کے لئے نشان زد کیا گیا ہے۔

اب جبکہ ہندوستان آزادی کی 75 ویں سالگرہ منارہا ہے امرت مہوتسو کے تحت متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ امرت مہوتسو ، آتم نربھر بھارت کے جذبے سے تحریک پاتا ہے۔

آتم نربھر بھارت وہ مشن ہے جس سے ترغیب پا کر TRIFED قبائلیو کی آمدنی اور روزگار میں مدد کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں تحریک پاتی ہے۔ قبائلی دستکاروں کی فنکارانہ مہارت کے اعتراف کی جانب ایک چھوٹا ساقدم اٹھاتے ہوئے اور انھیں روزگار فراہم کرنے میں مدد کے لئے TRIFED اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ قبائلی مصنوعات اور دستکاریوں کی آن لائن اور آف لائن فروخت کا کام کررہی ہے۔

اب جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 برس مکمل کررہا ہے TRIFED نے 75 نئی قبائلی مصنوعات کو لانچ کرکے انھیں ٹرائبس انڈیا کیٹلوگ میں شامل کیا ہے۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ان اشیاء میں خوبصورت آئٹم مثلاً دھاتوں سے بنی مورتیاں، ہاتھ سے بنے زیورات، گھروں کو سجانے کی چیزیں ، دستکاری سے بنے کپڑے مثلاً شرٹ، کرتا، ماسک اور آرگینک مصنوعات مثلاً مصالحے ، جوس اور جڑی بوٹی کی مصنوعات شامل ہیں۔

 

A picture containing textDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generatedA picture containing textDescription automatically generated

اس کے علاوہ TRIFED نے ہندوستان کی 75 ویں آزادی ۔ عوامی تحریک کے مقاصد کے تحت 75 قبائلی مصنوعات کی نشاندہی کی ہے جنھیں جغرافیائی نشاندہی (GI) ٹیگ کے تحت رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ 20 ریاستوں سے یہ اشیاء منتخب کی گئی ہیں۔ ان میں سے 37 مصنوعات آٹھ شمال مشرقی ریاست کی ہیں۔ قبائلی آبادی والی ریاستوں میں جھارکھنڈ کی سات مصنوعات اور چھ مصنوعات مدھیہ پردیش کی ہیں۔

اس کے علاوہ TRIFED دنیا بھر میں سو ہندوستانی مشنوں/ سفارتخانوں میں آتم نربھر بھارت کارنر قائم کرنے والا ہے۔ یہ کارنر آئی جی ٹیگ والی قبائلی مصنوعات کے لئے مخصوص مقام ہوگا۔ جن مشنوں ور سفارتخانوں سے رابطہ قائم کیا گیا تھا ان میں سے 42 نے جواب دیدیا ہے اور TRIFED قبائلی مصنوعات کی پہلی کھیپ وہاں قائم کردہ کارنرز کے لئے پہنچانے کے عمل میں ہے۔

پسماندہ قبائلی عوام کو بااختیار بنانے کے لئے ملک بھر میں ان کی برادریوں کی اقتصادی حالت میں سدھار کی غرض سے TRIFED قبائلی مصنوعات حاصل کرکے ان کی مارکیٹنگ کا کام اپنی ویب سائٹ سے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے فروخت کراتی ہے۔

 

A picture containing indoor, table, room, sittingDescription automatically generatedA store filled with lots of furnitureDescription automatically generated

امید کی جاتی ہے کہ ان اضافی کوششوں کے ساتھ یہ قبائلی مصنوعات دیسی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی اور ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے ویژن کے تحت ’’قبائلی مصنوعات خریدو‘‘ کو حاصل کیا جاسکے گا اور اس کے ذریعہ ملک میں قبائلی لوگوں کی آمدنی اور روزگار کے لئے ٹھوس نتائج سامنے آئیں گے۔ TRIFED کی ٹیم ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر یہی امید کرتی ہے اور یہی مشن رکھتی ہے۔

****

U.No.7957

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1746833) Visitor Counter : 168