الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نیٹی – نیسکوم اسٹارٹ – اپ خواتین کی صنعتوں کے ایورڈز 2021-2020 کے فاتحین کا اعلان کیا گیا
Posted On:
17 AUG 2021 6:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 اگست ،2021 / حکومت ہند نے سب کی شمولیت والی ترقی میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے ۔ جیساکہ انتودے کے تحت بنیادی اقدار قائم کی جا رہی ہیں جس کے پیچھے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کا بنیادی فلسفہ کارفرما ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے بنیادی ترجیحی میدن ہیں۔ جس کے تحت اس سمت بہت سے یکسر تبدیلی لانے والے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں غریبوں کو مفت قرضے فراہم کرنے کے لیے مدرا اسکیم ، خواتین کو دھوئیں سے پاک رسوئی فراہم کرنے کے لیے مفت گیس کنکشن دینے کی غرض سے اجولا اسکیم ، لڑکیوں کو تعلیم دینے کے لیے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور خواتین کو باوقار زندگی کا موقع فراہم کرنے کے لیے طلاق ثلاثہ کا خاتمہ شامل ہے۔
میتی – نیسکوم خواتین کے اسٹارٹ اپ آنتر پرینیور ایوارڈ ایسا پہلا قدم ہے جس کے تحت خواتین میں صنعتیں قائم کرنے کا جذبہ پیدا کرنا مقصد ہے۔ نیز ان ایوارڈز کا مقصد اگلی نسل کی خواتین میں یہ جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ بھارت میں ڈیجیٹل دور کی قیادت کرے۔ ان ایوارڈز کے نتائج کا اعلان 17 اگست، 2021 کو کیا گیا ہے ۔ یہ اعلان آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کیا گیا جو ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا۔
نیسکوم کی صدر محترمہ دیویانی گھوش نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی طاقتور اور دلکش بات نہیں ہو سکتی کہ خواتین کو سائنس و ٹکنالوجی اور اختراع کے میدان میں دیکھا جائے۔ اگر عالمی وبا کے دوران کوئی فائدہ حاصل ہوا ہے تو وہ یہ ہے کہ ہم سوچیں کہ ہم اپنے مستقبل کی تعمیر نو کس طرح کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7971
(Release ID: 1746831)
Visitor Counter : 186