بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وی او سی بندرگاہ نے 24 گھنٹے میں 57090 ٹن کوئلہ اُتار کر ایک ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 17 AUG 2021 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ؍اگست : وی او چدمبرنار بندرگاہ  نے 15  اگست 2021  کو  گودی نمبر 9 پر  مال بردار جہاز این وی  اسٹار لورا سے  57090 ٹن کوئلہ 24  گھنٹے میں اُتار کر  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے پہلے  27  اکتوبر  2020   کو  گودی نمبر 9  پر ہی  ایم وی اوشن ڈریم نامی  جہاز سے  24  گھنٹے میں  56687 ٹن  ریکارڈ کوئلہ اتارنے کا ریکارڈ تھا۔ یہ بھی ایک فخر کی بات ہے کہ  اس سال  ایک ہی دن میں  اس بندر گاہ پر  182867  ٹن  سامان کی نقل وحمل کی گئی جو  ایک دن میں کی جانے والی سب سے بڑی مقدار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G1DR.jpg

مارشل آئی لینڈ کے پرچم والا  پنامکس کلاس  کا  بحری جہاز  ایم وی اسٹار لورا  میسرز  انڈیا کوک اینڈ    پاور  پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے 77675 ٹن کوئلہ لے کر انڈونیشیا کی مورا  بیراؤ بندر گاہ سے یہاں پہنچا تھا۔ میسرز آئی ایم سی او ایل اے کرین کمپنی، ٹوٹی کورین کی  تین  ہاربر موبائل کرینوں نے  24  گھنٹے  کی مدت میں  57090 ٹن کوئلہ اتارا۔ اس جہاز کے شپنگ ایجنٹ  میسرز  جے این پی  شپنگ ایجنسیز ٹوٹی کورین اور  اسٹیویڈور  ایجنٹ میسرز  چیٹی ناڈ لاجسٹکس، ٹوٹی کورین تھے۔

وی او سی  پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب ٹی  کے راما چندرن نے تمام فریقوں کے تال میل ستائش کی ہے، جنہوں نے یہ ریکارڈ حاصل کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ  بندر گاہ  زیادہ سے زیادہ  ٹریفک کو راغب کرنے کے لئے اپنی کارکردگی اور  پیداوری میں بہترین معیار حاصل کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و  ا۔ ق ر

7952U-



(Release ID: 1746637) Visitor Counter : 211