وزارت دفاع

ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم

Posted On: 16 AUG 2021 3:39PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

 

  • درونِ ملک دفاعی اور ایرواسپیس مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی اسکیم۔
  • جدید ترین ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر بنانے کے لیے 400 کروڑ روپے اخراجات کے ساتھ  صنعت کے ساتھ  شراکت
  • وزیر دفاع نے یہ اسکیم  مئی 2020 میں شروع کی تھی۔
  • وضاحت کے لئے پروجیکٹ کنسلٹنٹ/افسر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

اندرونِ ملک دفاعی اور فضائی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے نجی صنعت کے ساتھ شراکت میں جدید ترین ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر بنانے کے لئے وزارت دفاع  نے 400 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم (ڈی ٹی آئی ایس) شروع کی ہے۔ اس اسکیم کا آغاز وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے 08 مئی 2020 کو کیا تھا۔ یہ اسکیم پانچ سال کی مدت کے لئے ہے جس میں دفاعی اور ایرو اسپیس سے متعلق پیداوار کے لئے  6 تا 8 گرین فیلڈ ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کی سہولیات کا قیام عمل میں لانا ہے۔

 

اسکیم کے تحت پراجکٹوں کو 75 فیصد تک سرکاری فنڈنگ ​​'گرانٹانایڈ' کی شکل میں فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کی لاگت کی باقی 25 فیصد رقم سپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے شرکاء کو برداشت کرنا پڑے گا جو ہندستانی نجی ادارے اور ریاستی حکومتیں ہوں گی۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس پروڈکشن/ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورنس  نے منتخب کردہ ڈومینز میں دفاعی ٹیسٹ کی سہولیات کے قیام کے لئے آٹھ ایکسپریشن آف انٹرسٹ (دلچسپی کے اظہار نامے) شائع کئے ہیں۔ اسے

 https://eprocure.gov.inاورhttps://ddpmod.gov.in.

پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ منتخب امدادی ڈومینز کی خاطر دفاعی ٹیسٹ کی سہولت کے لئے درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) جلد ہی جاری کی جائے گی اور اسے مذکورہ ویب سائٹوں پر شائع کیا جائے گا۔

 

اسکیم، ایکسپریشن آف انٹرسٹ یا درخواست برائے تجویز کے قواعد و ضوابط کے بارے میں کسی بھی وضاحت کے لئے ایک پروجیکٹ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن سے ای میل آئی ڈی vishal.kanwar@pwc.com ، shruti.arora@pwc.com

پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اور ڈی ڈی پی/ڈی جی کیو اے کے پروجیکٹ آفیسر سے ای میل: dtis-dqawp@navy.gov.in اورks.nehra@navy.gov.inپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

****

 

U.No.7915

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1746553) Visitor Counter : 237