وزارت دفاع
انڈمان ونکوبار کمان میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ تقریبات
Posted On:
16 AUG 2021 12:21PM by PIB Delhi
کلیدی جھلکیاں:
- پورے انڈمان ونکو بار جزائر میں 50 دور دراز کے جزائر میں جھنڈا پھیرا یا گیااور قومی ترانہ گایا گیا۔
- یوم آزادی کی تقریبات میں آئی این ایس باز نے شرکت کی۔
- اے این سی کے 75 فوجی عملے کے افراد نے مختلف تقریبات میں حصہ لیا
ملک کی واحد مشترکہ مسلح افواج کی کمان ؛انڈمان ونکو بار کمان اے این سی نے 75 واں یوم آزادی منانے کے لئے پورے انڈمان ونکوبار جزائر میں 50 سے زیادہ دور دراز کے جزائر میں ترنگا سلامی اور قومی ترانے گانے کی تقریبات منعقد کی۔ جھنڈا پھیرانے کی تقریب کمان کے تمام یونٹوں کے ذریعے 13 سے 15 اگست 2021 کے دوران کی گئی، جس میں ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ ، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی ساحلی محافظ شامل ہیں۔ قومی ترنگا اینڈرسن جزیرے ، کلائیڈ جزیرے، گروپ جزیرے، انٹرویو جزیرے، شمالی سنکیو جزیرے، شمالی ریف جزیرے، ساؤتھ سنکیو جزیرے اور جنوبی ریف جزیرے میں قومی ترنگا پھیرا یا گیا۔
انڈمان ونکوبار جزائر سے آئی این ایس باز نے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ آئی این ایس باز پر قومی ترنگا لہر ا یا گیا اور قومی ترانا گایا گیا۔ جب کہ اے این سی کے تمام 4 یونٹوں سے 75 فوجی عملے کے افراد نے بھی شرکت کی۔ فوجی روایت کے مطابق ایک مشترکہ خدماتی ڈرل بھی منعقد کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-7908
(Release ID: 1746343)
Visitor Counter : 357