وزارت دفاع

صدرِ جمہوریہ نے گروپ کیپٹن پرمندر انتیل ( 26686 ) فلائنگ (پائلٹ ) کو شوریہ چکر سے نوازا

Posted On: 15 AUG 2021 9:00AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 15 اگست / گروپ  کپٹن  پرمندر انتیل ( 26686 ) فلائنگ ( پائلٹ )  جنوری ، 2020 ء سے ایس یو – 30 – ایم کے آئی اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر ہیں ۔

          21 ستمبر ، 2020 ء کو ایک ایس یو – 30 طیارے  کے فرنٹ  کاکپٹ  سے ایک فضائی مہم کے دوران ، انہوں نے طول البلد سے متعلق  اور پہلو  کی طرف  پلینس میں غیر معمولی  اور شدید  جھٹکے  محسوس کئے اور جہاز قابو سے  باہر ہوتے ہوئے بائیں جانب  جھکنے لگا اور کنٹرول  میں خرابی   سے متعلق  دیگر اشارات ملنے لگے ۔ انتہائی  بلند  جی صورتِ حال  کی وجہ سے  در پیش  ‘‘ بلیک آؤٹ ’’ صورت حال  پر قابو پاتے ہوئے ، انہوں نے خود سے جہاز کے  اِن خطرناک  جھٹکوں  کو کم کیا اور اپنے ہتھیاروں کے نظام کی کار کردگی  کے تحفظ  کو بھی چیک کیا ۔ طیارے پر قابو پانے کے دوران  ، وہ جہاز کو آبادی  والے علاقے  سے دور لے گئے تاکہ ہوا میں جہاز سے امکانی طور پر  باہر نکلنے کی صورت میں ، سویلین  آبادی  اور املاک  کو کسی بھی قسم  کے نقصان  سے بچایا جا سکے ۔ جیسے ہی انہوں نے ترجیحی  باز یابی  کا عمل شروع کیا ، جہاز میں ایک بار پھر شدید  اور خطرناک  جھٹکے لگنے لگے اور جہاز کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے لئے پائلٹ  کے ذریعہ کنٹرول کالم پر بڑی مقدار میں دباؤ ڈالنے کی ضرورت پیش  آئی ۔  عہدیدار نے سسٹم سے متعلق   اپنی بہترین  معلومات کا استعمال کیا اور غیر روایتی  باز یابی سے متعلق بعض  اقدامات  کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اُن  کے اس فیصلے اور ہنر مندی  کے مظاہرے  کے نتیجے میں  جھٹکوں  میں کمی واقع ہوئی اور ہوائی جہاز بحفاظت  بازیاب  ہو گیا ۔ جان کو در پیش  ان خطرناک  صورت حال  کے دوران  ، پائلٹ نے اپنے حوش و ہواس بر قرار رکھے ، غیر معمولی  جرات اور حوصلے  کا مظاہرہ کیا اور اپنی  حاضر  دماغی  کو بر قرار رکھا ۔

          پرواز سے متعلق ان  کی بہتر صلاحیت  اور کار کردگی  کی بدولت  سینکڑوں  کروڑ روپئے  مالیت کے ایک قومی  اثاثے کی حفاظت کو یقینی بنایا  جا سکا اور ہوا میں جہاز سے باہر نکلنے   کی صورت میں زمین  پر جان و مال  کے ممکنہ  نقصان  سے بچا جا سکا ۔ بہادری کے اس غیر معمولی  مظاہرے   ، پیشہ ورانہ خصوصیات  کے مثالی معیارات اور  فضائی   حدود   کی حفاظت  میں تعاون  کے لئے گروپ کیپٹن  پرمندر  انتیل  کو شوریہ چکر سے نوازا گیا  ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GpCaptPerminderAntil541H.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ ع م ۔ ع ا ۔ 15-08-2021 )

U. No. 7868



(Release ID: 1746054) Visitor Counter : 189