وزارت دفاع

قومی راجدھانی کے لال قلعے میں 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل


وزیر اعظم جناب نریندر مودی قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے خطاب کریں گے

Posted On: 14 AUG 2021 2:59PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

  • قوم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے۔
  • وزیر اعظم کل لال قلعہ سے یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔
  • اولمپین بشمول طلائی تمغہ یافتہ نیرج چوپڑا مدعو۔
  • کورونا جانبازوں کے بیٹھنے کے لئے مخصوص جگہ۔
  • فضائیہ کے ہیلی کاپٹرامرُت فارمیشن میں پھولوں کی پتیاں برسائیں گے۔

 

قوم غیر ملکی حکمرانی سے آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے۔ پورا ملک حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں، مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مسلح افواج اور عام لوگوں کی طرف سے اس اہم موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اگست 2021 کو نئی دہلی کے لال قلعے کی فصیل سے تاریخی 75 ویں یوم آزادی منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے روایتی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مارچ 2021 کو ہندستان کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کا جشن منانے کے لئے گجرات کے سابرمتی آشرم احمد آباد سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' شروع کیا تھا۔ تقریبات کا سلسلہ 15 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

 

 

لال قلعہ پر وزیر اعظم کی آمد پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ اور سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اُن کا استقبال کریں گے۔ سکریٹری دفاع جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، دہلی ایریا، لیفٹیننٹ جنرل وجئے کمار مشرا، اے وی ایس ایم کو وزیر اعظم سے متعارف کرائیں گے۔ اس کے بعد جی او سی دہلی ایریا نریندر مودی کو سلامی منچ پر لے جائیں گے جہاں انٹر سروسز اور دہلی پولیس گارڈ وزیراعظم کو مشترکہ طور پرعام سلامی پیش کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔

 

وزیر اعظم کے لئے گارڈ آف آنر کا دستہ فوج ، بحریہ ، فضائیہ اور دہلی پولیس کے ایک ایک افسر اور 20 مردوں پر مشتمل ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ اس سال رابطے کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ گارڈ آف آنر کی کمان کمانڈر پیوش گوڑ سنبھالیں گے۔ وزیر اعظم کے گارڈ میں بحریہ کے دستے کی کمان لیفٹیننٹ کمانڈر سُنے پھوگٹ کریں گے۔ فوج کے دستے کی کمان میجر وکاس سانگوان کے پاس ہوگی اور فضائیہ کے دستے کی کمان اسکوارڈن لیڈر اے بروال سنبھالیں گے۔ دہلی پولیس کے دستے کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی (ضلع مغربی) جناب سبودھ کمار گوسوامی کے پاس ہوگی۔

 

گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی لال قلعے کی فصیل کی طرف بڑھیں گے جہاں ان کا استقبال وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، چیف آف ڈیفنس سٹاف آرمی سٹاف جنرل ایم ایم ناراوانے، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور چیف آف ائیر سٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا کریں گے۔ جی او سی دہلی وزیر اعظم کو قومی پرچم لہرانے کے لئے فصیل پر بنے ڈائس پرلے جائیں گے۔

ترنگے کو لہرانے کے بعد ’قومی سلامی‘ ملے گی۔ بحریہ کا بینڈ جو 16 نفوس پر مشتمل ہے قومی پرچم لہرانے اور ’قومی سلامی‘ کے دوران قومی ترانہ بجائے گا۔ بینڈ کی نظامت ایم سی پی او ونسنٹ جانسن کریں گے۔

 

لیفٹیننٹ کمانڈر پی پریمبدا ساہو قومی پرچم لہرانے میں وزیر اعظم کی مدد کریں گے۔یہ موقع 2233 فیلڈ بیٹری (رسمی) کے بہادر گنرز کی طرف سے 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔ رسمی بیٹری کی کمان لیفٹیننٹ کرنل جتیندر سنگھ مہتا، ایس ایم کے پاس ہوگی اور نائب صوبیدار (اے آئی جی) انیل چند گن پوزیشن آفیسر ہوں گے۔

 

قومی پرچم گارڈ جس میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور دہلی پولیس کے پانچ افسران اور 130 جوان شامل ہیں وزیر اعظم کی طرف سے قومی پرچم لہرانے کے وقت راشٹریہ سلامی پیش کریں گے۔ ہندستانی بحریہ کے کمانڈر کلدیپ ایم نیرالکر اس انٹر سروسز گارڈ اور پولیس گارڈ کی کمان میں ہوں گے۔

 

قومی پرچم گارڈ میں بحریہ کے دستے کی کمان لیفٹیننٹ کمانڈر پروین سرسوت کے پاس ہو گی۔ فوج کے دستے کی کمان میجر انشول کمار سنبھالیں گےاور فضائیہ کے دستے کی سربراہی سکواڈ لیڈر روہت ملک کریں گے۔ دہلی پولیس کے دستے کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی (ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ) جناب امیت گوئل سنبھالیں گے۔

 

بتیس اولمپک جیتنے والے بشمول نیزہ پھینکنے والے صوبیدار نیرج چوپڑا کو جو ٹریک اینڈ فیلڈ میں ہندستان کے اولین طلائی تمغہ یافتہ ہیں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے دو عہدیداروں کے ساتھ لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ تقریبا 240 اولمپین، معاون اسٹاف اور ایس اے آئی اور اسپورٹس فیڈریشن کے عہدیداروں کو بھی فصیل کے سامنے گیان پاتھ کی رونق بڑھانے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں ہندوستان نے اولمپکس میں اپنے اب تک کے سب سے بہترین تمغے حاصل کئ۔ مجموعی طور پر سات تمغے جیتے - ایک طلائی ، دو نقرئی اور چار کانسے کے۔

 

کورونا جانبازوں کو وقار بخشنے کے لئے جنہوں نے غیر مرئی دشمن کوویڈ 19 سے لڑنے میں اہم کردار ادا کیا فصیل کے جنوب میں ایک علیحدہ بلاک بنایا گیا ہے۔

 

پہلی بار اس سال جیسے ہی وزیر اعظم کی جانب سے قومی پرچم لہرایا جائے گا امروت فارمیشن میں فضائیہ کے دو ایم آئی 17 ون وی ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ پنڈال پر پھولوں کی پتیاں برسائی جائیں گی۔ پہلے ہیلی کاپٹر کے کپتان ونگ کمانڈر بلدیو سنگھ بشت ہوں گے۔ دوسرے ہیلی کاپٹر کی کمان ونگ کمانڈر نکھل مہروترا کے پاس ہو گی۔

 

پھولوں کی پتیاں برسائے جانے کے بعد وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم کے خطاب کے اختتام پر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس قومی ترانہ گائیں گے۔ قومی جذبے کے اس میلے میں مختلف اسکولوں کے پانچ سو (500) این سی سی کیڈٹس (آرمی ، نیوی اور ایئر فورس) حصہ لیں گے۔

****

 

U.No.7859

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1746003) Visitor Counter : 173