بجلی کی وزارت

شہری گیس تقسیم کے لئے قدرتی گیس میں ہائیڈروجن مخلوط کے پائلٹ پروجیکٹ قائم کرنے کے سلسلہ میں این ٹی پی سی کے ذریعہ عالمی ای او آئی مدعو کی گئیں

Posted On: 14 AUG 2021 12:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14اگست 2021/ وزارت بجلی کے تحت  ہندستان کی سب سے بڑی  مربوط   بجلی کمپنی  این ٹی پی سی  لمیٹیڈ نے ہندستان میں  شہری گیس تقسیم   نیٹ ورک کے لئے قدرتی گیس میں ہائیڈروجن   بلینڈنگ  کے  پائلٹ پروجیکٹ  قائم کرنےکے سلسلہ میں  عالمی  ایکسپریشن آف ایڈریس  (ای او آئی)  مدعو کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ  این ٹی پی سی  آر ای ایل نہلے نے گرین  ہائیڈروجن فیولنگ اسٹیشن لگانےکے لئے اور این ٹی پی سی  بجلی  کاروبار  کاروپوریشن لمیٹیڈ (این وی  وی این) نے   فیول سیل  بسوں کی  خرید کے لئے   حال ہی میں   ٹینڈر جاری کئے تھے۔  ای او آئی   اس کے  بعد  آیا ہے۔ این ٹی پی سی – آر ایل ایل  لیہہ میں   1.25 میگاواٹ کا شمسی توانائی  پلانٹ لگا رہا ہے ،  جس سے ہائیڈروجن   فیولنگ  اسٹیشن  کو بجلی ملے گی۔

ہائیڈروجن کو قدرتی گیس میں ملانے والا پائلٹ پروجیکٹ ہندستان میں اپنی طرح کا  پہلا پروجیکٹ ہوگا۔  اس سے ہندستان کی قدرتی گیس گرڈ کو  کاربن سے پاک کرنے کے عمل کا اندازہ   ہوگا۔ ہائیڈروجن معیشت میں ہندستان کے داخل ہونے کے عمل میں  این ٹی پی سی    بڑا اہم   کردار نبھانا چاہتا ہے۔  اسے بعد میں وہ پورے ہندستان میں  کمرشیل سطح پر  بڑھانے کا  ارادہ رکھتا ہے۔   اس پائلٹ پروجیکٹ کے  کامیاب نفاذ   اور کام شروع ہونے سے   کاربن سے پاک   ہونے کا مقصد پور ہوگا۔  اس ک ساتھ ہی  حکومت کے  آتم نربھر بھارت  مہم کے تحت امپورٹ پر انحصار بھی کم ہوگا۔

این ٹی پی سی لمیٹیڈ گرین امونیا کی پیداوار کے  امکان کی بھی  جانچ کررہی ہے، تاکہ   کھاد صنعت کو کاربن سے   پاک کیا جاسکے۔  قابل ذکر ہے کہ   حکومت چاہتی ہے کہ  فرٹیلائز اور   تیل صاف کرنے   کے پلانٹس میں بھی  گرین ہائیڈروجن کا  تھوڑا بہت  استعمال  شروع کیا جائے۔ این ٹی پی سے اس قدم سے  شاید حکومت کے اس  مقصد کو پورا کرنے  میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ   رام گندم میں  گرین میتھنول   پیداوار  کا مطالعہ  پورا کرلیا گیا ہے  اور امید کی جاتی ہے کہ    کمپنی  مستقل قریب میں  سرمایہ کاری کا    حتمی فیصلے گی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7851

 



(Release ID: 1745853) Visitor Counter : 214