وزارت دفاع

’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کے تحت بی آر او کے ذریعہ میڈیکل کیمپ

Posted On: 14 AUG 2021 1:02PM by PIB Delhi

        https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019YXJ.jpg

 

نئی دہلی 14 اگست2021:

اہم نکات  :

  • 75 میڈیکل کیمپ سرحدی ریاستوں اور دوست ملکوں میں منعقد کئے جارہے ہیں
  • ضرورت مندوں کو مفت میڈیکل چیک اپ اور مفت دوائیاں
  • کووڈ -19 کے بارے میں مقامی لوگوں میں بیداری میں اضافہ کرنا
  • فیس ماسک اور ہینڈسینی ٹائزرز کی مفت تقسیم

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) بھارت کی آزادی کی 75 وین سالگرہ کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کے تحت سرحدی ریاستوں  اور دوست ملکوں میں 75 میڈیکل کیمپ  منعقد کررہی ہے۔ جموں اور کشمیر ، اروناچل پردیش، لداخ، اتراکھنڈ، سکّم ، میزورم اور تری پورہ کے ساتھ ساتھ بھوٹان میں بھی بڑی تعداد میں کیمپ منقعد کیے جارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OXDE.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TLMG.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HRN9.jpg

مہم کے تحت بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) دوردراز  اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند لوگوں کو مفت طبی جانچ اور مفت دوائیں فراہم کررہی ہے۔ یہ کیمپ  سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی میں کووڈ19 وبا کے بارے میں بیداری بھی پیدا کررہی ہے۔لوگوں کو بہتر صفائی ستھرائی ، سوشل ڈسٹینسنگ اور ماسک پہننے کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے۔ اس پہل کے تحت مقامی لوگوں کو  مفت فیس ماسک اور ہینڈسینی ٹائزر تقسیم کئے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HDSJ.jpg

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7847)



(Release ID: 1745851) Visitor Counter : 249