وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی کے ساتھ 75 واں یوم آزادی منائیں
Posted On:
13 AUG 2021 5:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 اگست 2021: جیسا کہ اس سال بھارت آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے، اس موقع پر دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو لال قلعے کی فصیل سے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر براہ راست نشر کریں گے۔
ڈی ڈی اور اے آئی آر پر یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز 14 اگست کو شام 7 بجے جناب رام ناتھ کووند کے قوم کے نام پیغام کے ساتھ ہوگا۔
15 اگست کو دوردرشن پر یوم آزادی کی تقریبات کی براہ راست نشریات میں 40 سے زیادہ کیمروں کی مدد سے کی جائیں گی جو وزیر اعظم نریندر مودی کے لال قلعے پر ترنگا لہرانے کے تاریخی لمحے کو مزید ثروت مند اور یادگار بنائیں گی۔
آل انڈیا ریڈیو کے قومی چینلوں پر آپ انگریزی اور ہندی میں پورے جشن کی براہ راست کمنٹری سن سکیں گے۔ آل انڈیا ریڈیو دن بھر حب الوطنی کے اور ثقافتی پروگرام نشر کرے گا۔
دوردرشن چینلز، ڈی ڈی نیشنل یوٹیوب چینل پر متعدد لائیو اسٹریمز پر عظیم الشان تقریبات نشر کرنے کے علاوہ آپ کے سمارٹ فون پر لال قلعے کی فصیل کے 360 ڈگری نظارے کے ساتھ پینورمک لینڈ اسکیپ اور نایاب نظارے کی مکمل کوریج پیش کریں گے۔
اس سحر انگیز تجربے کو آپ تک پہنچانے کے لیے دوردرشن نے 3 ملٹی کیمرہ او بی وین، 4 ایچ ڈی ڈی ایس این جی وین اور 40 کیمرے تعینات کیے ہیں۔ ان 40 کیمروں میں سے 4 جمی جبز پر اور 1 ہائیڈرولک کرین (120 فٹ) پر متحرک زاویہ دینے کے لیے مختص ہیں۔ 1 آر ایف کیمرہ روپ کیم پر ہوگا اور 1 آر ایف کیمرہ بگی کیم پر ہوگا۔ ناظرین کو مختلف مناظر دکھانے کے لیے 10 کیمروں میں وسیع زاویہ لینز ہوں گے اور 2 میں فش آئی لینز ہوں گے۔
قابل رسائی اور جامع کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرسار بھارتی نے صدر جمہوریہ کے قوم کے نام پیغام، وزیر اعظم مودی کی یوم آزادی کی تقریر اور یوم آزادی کی مکمل تقریبات کو متعدد علاقائی زبانوں اور سائن لینگویج میں نشر کرنے کا انتظام کیا ہے۔ صدر جمہوریہ کا پیغام اور وزیر اعظم کی تقریر ڈی ڈی بھارتی پر سائن لینگویج ورژن میں نشر کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی تقریر کے علاقائی زبان کے ورژن اسی دن (15 اگست) رات 8 بجے دوردرشن کے متعلقہ علاقائی زبان کے چینلوں کے ذریعے نشر کیے جائیں گے۔ یوم آزادی کی پوری تقریبات اگلے دن (16 اگست) صبح 8 بجے علاقائی زبانوں میں کمنٹری سے متعلق ڈی ڈی چینلز پر دوبارہ نشر کی جائیں گی۔ ہندی بیلٹ کے چینلوں پر وزیر اعظم کی اصل تقریر رات آٹھ بجے اور پورے یوم آزادی کے پروگرام کو اگلے دن صبح آٹھ بجے دوبارہ نشر کیا جائے گا۔
مختلف ریاستوں میں مقامی ڈی ڈی چینلز اور اے آئی آر اسٹیشن عزت مآب گورنروں کے پیغامات نشر کریں گے اور اپنی اپنی ریاستوں میں یوم آزادی کی مقامی تقریبات کا احاطہ کریں گے۔
15 اگست کو پرسار بھارتی کے ساتھ یوم آزادی منائیں! دوردرشن نیٹ ورک، آل انڈیا ریڈیو سروسز اور ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مختلف چینلوں کے ساتھ براہ راست جڑیں!
ڈی ڈی نیشنل یوٹیوب چینل پر اوپر مذکور مختلف لائیو سٹریمز کی پلے لسٹ اس لنک پر دستیاب ہے:
https://www.youtube.com/playlist?list=PLUiMfS6qzIMxGJdFoUqwuo7C8UBF6w1F7
***
U. No. 7835
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1745666)
Visitor Counter : 932