سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ’آپریشن بلیو فریڈم - سیاچن گلیشیر پر لینڈورلڈ ریکارڈ‘ کو جھنڈی دکھائیں گے


مسلح فورسز کے سابق فوجیوں کی ایک ٹیم کے ذریعہ تربیت یافتہ منتخب  معذور افراد کمار چوکی تک مہم جاری رکھیں گے

معذور افراد کی سب سے بڑی ٹیم سیاچن میں دنیا کے سب سے بلندی پر واقع جنگ کے میدان تک پہنچے گی

آپریشن بلیو فریڈم معذور افراد کو بااختیار بنانے میں پیش پیش رہنے والے ملک کے طور پر بھارت کو عالمی اسٹیج پر کھڑا کرے گا

Posted On: 13 AUG 2021 1:43PM by PIB Delhi

ملک بھر کے دیویانگ جن دنیا کے سب سے بلندی پر واقع جنگ کے میدان تک پہنچنے کے لئے دیویانگ جنوں کی سب سے بری ٹیم کے لئے  ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی غرض سے سیاچن گلیشیر تک ایک مہم شروع کریں گے۔ حال ہی میں بھارتی حکومت نے معذور افراد کی ایک ٹیم کو سیاچن گلیشیر پر چڑھنے کی اجازت دی ہے۔ معذور افراد کی ٹیم کو مسلح فورسز کے سابق فوجیوں کی ایک ٹیم  ’ ٹیم کلا‘ کے ذریعہ تربیت دی گئی ہے۔ ملک بھر کے منتخب دیویانگ جن دنیا کے سب سے بلند جنگ کے میدان تک پہنچنے کے لئے دیویانگ جنوں کی سب سے بڑی ٹیم کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے کمار چوکی (سیاچن گلیشیر ) تک ایک مہم شروع کریں گے۔

یوم آزادی کے موقع پر، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار،  نئی دہلی کے 15 جن پتھ واقع  ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر ، جو حاشیہ پر رہنے والی کمیونیٹیز کو بااختیار بنانے اور سماج میں سماجی -اقتصادی تبدیلی لانے کے لئے ری سرچ کرنے اور پالیسی سے متعلق مدد فراہم کرانے کے لئے اختیار دی گئی  ایک اہم انٹونومس ریسرچ ادارہ ہے، سے دویانگ جن سیاچن گلیشیر مہم کے قافلے کو جھنڈی دکھائیں گے ۔

’آپریشن بلیوفریڈم‘ کی کامیابی کے ساتھ عمل درآمد سے دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے میں پیش پیش رہنے والے ملک کے طور پر بھارت کو عالمی اسٹیج پر کھڑا کرے گا اور دیگر ملکوں کے لئے نقشہ قدم پر چلنے کے لئے ایک معیار قائم کرے گا۔ یہ دویانگ جنوں کی بے انتہا پروڈکٹیو صلاحیت کا فائدہ اٹھانے کے لئے دویانگ جنوں کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن ار ایم ایس جے ای کے ہدف کو آگے بڑھائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھارت کی مسلح فورسز کے ہنر اور دل کو نہ صرف جنگ کے میدان میں بلکہ اس کے باہر بھی مضبوطی کے ساتھ پیش کرے گا۔

 

************

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7822)



(Release ID: 1745618) Visitor Counter : 203