نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے اموراور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 13 اگست کو فٹ انڈیا فریڈمرن 2.0 کےملک گیر پروگرام کا آغاز کریں گے


فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا آغاز کل 10مشہور مقامات سے کیا جائے گا

Posted On: 12 AUG 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12اگست 2021/

خصوصی جھلکیاں:

  • فٹ انڈیا فریڈم رن کا  انعقاد آزادی کا امرت فیسٹول کے تحت کیاجارہا ہے۔
  • فٹ انڈیا فریڈم رن ملک بھر کے  744 اضلاع،  744 اضلاع میں سے  ہر ایک ضلع کے  75 گاؤوں اور 30 ہزار  تعلیمی اداروں میں  منعقد کیا جائے گا۔
  • اس پہل کے ذریعہ   7.50 کروڑ  سے زیادہ   نوجوانوں  اور شہریوں کے دوڑ میں حصہ لینے کا  امکان ہے۔

 

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر  13 اگست  2021 کو  نئی دہلی میں واقع میجر دھیان چند  نیشنل اسٹیڈیم سے   آزادی کا امرت فیسٹول کے حصے کے طور پر   فٹ انڈیافریڈم  رن 2.0 کے ملک گیر  پروگرام  کاآغاز کریں گے۔ اس پروگرام میں  نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے وزیر مملکت  جناب نستھ پرامانک بھی  شامل ہوں گے ۔ فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا انعقاد  دہلی کے ساتھ ساتھ  ملک بھر کے  9 دیگر  مشہور  مقامات پر بھی کیا جائے گا۔  معروف مقامات میں اترپردیش میں  الہ آباد کا  چندر شیکھر آزاد پارک،  سیلولر جیل،  پورٹ بلیئر، انڈومان اورنکو بار جزائر ، کازا پوسٹ ، ضلع لاہول  اسپیتی، ہماچل پردیش، گیٹ وے انڈیا ، ممبئی، چترلیکھا  باغ (کول پارک)  تیج پور آسام ، اٹاری  سرحد،  جھانسی  ریلوے اسٹیشن ، لیہہ اور چنئی شامل ہیں جہاں  فٹ انڈیا رن پروگرام  سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف،  آئی  ٹی بی ٹی، این ایس جی،  این ایس جی، بی ایس ایف،  ریلوے اور  این وائی  کے ایس    کے ذریعہ   منعقد کئےجارہے ہیں۔ جناب انوراگ ٹھاکر   ان مقامات پر   اس  دوڑ میں حصہ لینے والوں کے ساتھ   ورچوئل طور سے   بات چیت کریں گے ۔

فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کے آغاز پر سابقہ شام پر ایک ویڈیو  پیغام میں  جناب انوراگ ٹھاکر  نے کہا کہ   آزادی کے  75برسوں کے موقع پر  آیئے ہم  ایک  صحت مند ہندستان  کی تعمیر  کا اعادہ کریں۔  ایک صحت مند ہندستان   ہی   ایک مضبوط  ، آتم نربھر اور نیا ہندستان   ہوسکتاہے ۔   انہوں نے  سبھی سے   آگے آنے اور اسے ایک   عوامی تحریک  بنانے  اور’  فٹنیس کی ڈوز آدھا گھنٹہ  روز‘ منتر کو اپنانے کی   اپیل کی۔

75 ضلعوں اور ہر ایک ضلع  کے 75 دیہاتوں میں 2 اکتوبر 2021 تک   ہر ایک ہفتہ پروگرام منعقد کئےجائیں گے۔  اس طرح فٹ انڈیا فریڈم رن 744 ضلعوں میں ، 744 ضلعوں کے    ہر ایک ضلع میں   75 گاؤں اور ملک  بھر کے   30 ہزار  تعلیمی اداروں میں منعقد   کی جائے گی۔ اس پہل کے   ذریعہ  7.50 کروڑ سے زیادہ   نوجوان اور شہری دوڑ میں حصہ لینے کے لئے پہنچیں گے۔

اس مہم کا مقصد لوگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں دوڑنے اور کھیل کود جیسی فٹنیس سرگرمیوں کو اپنانے اور موٹاپے ،  سستی، تناؤ  ، فکر اور دیگر بیماریوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے  مرغوب کرنا ہے۔   اس مہم   کے ذریعہ شہریوں کو  ہر روز   کم سے کم  30 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا  عزم  ’فٹ نیس کی ڈوز-آدھا گھنٹہ روز‘  لینے کی اپیل کی جائے گی۔

فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کی اہم  سرگرمیوں میں  حلف لینا،  قومی ترانا  پیش کرنا، فریڈم  رن مقامات پر  سخاوتی پروگرام نوجوان  رضاکاروں میں حصہ لینے کے لئے  بیداری پیدا کرنا اور اپنے گاؤں میں   اسی طرح کے فریڈم رن کا   انعقاد کرنا  شامل ہے۔   لوگ  فٹ انڈیا پورٹل ۔https://fitindia.gov.in  پر اپنا رن رجسٹر اور اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ #Run4India اور#AzadikaAmritMahotsav۔ کے  ساتھ اپنے سوشل میڈیا  چینلوں پر  فریڈم رن  کی حوصلہ افزائی  کرسکتے ہیں۔

 اہم لوگوں ، عوامی نمائندوں  پی اار آئی رہنماؤں ،،، سماجی کارکنان ، کھلاڑیوں، میڈیا ہستیوں،  ڈاکٹروں ، کسانوں  اور فوج کے جوانوں سے درخواست کی جارہی ہے کہ   وہ مختلف  سطحوں پر   ان انعقادوں میں  حصہ لے کر  لوگوں کو مرغوب کریں۔ اور ترغیب کریں۔ کووڈ-19 پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے  پورے ملک میں  حقیقی طور سے  اور ورچوئل  طور پر  پورے  ملک میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں  اور دیگر تنظیموں سے    2 اکتوبر 2021 تک  پوری مہم کے دوران حقیقی طور سے /ورچوئل  ذریعہ سے  فریڈم رن پروگرام  منعقد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مہم میں زیادہ سے زیادہ  لوگوں کو   شامل کرنے کے لئے،   دوستوں ،  کنبوں اور ساتھی کارکنان  گروپوں وغیرہ  کو  حصہ لینے کے لئے   حوصلہ افزائی  کرنے کی  کوشش کی جارہی ہے۔

’فٹ انڈیا فریڈم رن‘ کا تصور  کووڈ -19 وبا کے  مدنظر  کیا گیا تھا ، جبکہ   سماجی  دوری  ’نئی  معمول کے مطابق  طرزعمل  ‘ بن گیا تھا۔ تاکہ محفوظ فیصلے  کے  معیار کی تعمیل کرتے ہوئے  فٹنیس کی  لازمی   ضرورت کو  فعال رکھا جاسکے۔  فٹ انڈیا فریڈم رن کو ورچوئل ون کے تصور پر شروع کیا گیا یعنی اسے کہیں بھی ، کبھی بھی   منعقد کیا جاسکتاہے ۔  آپ اس وقت   اپنی پسند کے   راستے پر  دوڑتے ہیں،   جو آپ کے  مطابق ہو۔  بنیادی طور پر   آپ   اپنی خود کی دوڑ اور  اپنے وقت کے مطابق   اپن رفتار سے   دوڑتے ہیں۔

مہم کا پہلا اڈیشن  15 اگست سے  2 اکتوبر ، 2020 تک  منعقد کیا گیا تھا۔ مرکزی مسلح دستوں ، غیر سرکاری   تنظیموں،  نجی  تنظیموں ، اسکولوں ، لوگوں، نوجوانوں کے کلبوں سمیت مرکزی /ریاستی سرکار کے محکموں اور اداروں کے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں میں   اس میں حصہ لیا  اور تقریباً  18 کروڑ کلو میٹر   کے فاصلے کا  احاطہ کیا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7794


(Release ID: 1745324) Visitor Counter : 284