ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہاتھیوں اور شیروں کی تعداد کا اندازہ لگانے کےلئے کُل ہند مردم شمار کا عمل 2022میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا، ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عمل میں اپنایا جانے والا ایسٹی میشن پروٹوکول جاری کیا گیا


تحفظ کی سمت میں زمینی سطح کی کوششوں کو اپنانے کے نظریے کے تحت مقامی کمیونیٹیز کو شامل کرتے ہوئے،تحفظ کی طرف گامزن:جناب بھوپیندر یادو

ہاتھیوں کا تحفظ ،ماحولیاتی نظام کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے:جناب اشوک کمار چوبے

Posted On: 12 AUG 2021 3:01PM by PIB Delhi

ماحولیات،جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ،جناب بھوپیندر یادو نے آج 2022 میں ہاتھیوں اور شیروں کی کُل ہند مردم شماری  کے جائزہ کےلئے ہونے والے عمل میں اپنائے جانے والے ایسٹی میشن پروٹوکول کو جاری کیا۔ماحولیات،جنگلات اور مسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) ،پہلی مرتبہ ہاتھیوں اور شیروں کی تعداد کی گنتی پہلی بار کررہی ہے۔اس کے لئے پروٹوکول آج ہاتھیوں کے عالمی دن پر جاری کیا گیا۔

 

IMG-3218.JPG

اس موقع پر ماحولیات کے مرکزی وزیر نے ہاتھیوں کے تحفظ میں مقامی لوگوں کی حصہ داری پر زور دیا اور کہا کہ ہاتھیوں کے تحفظ میں زمینی سطح کا نظریہ اپنایا جا رہا ہے،جو انسان –ہاتھ تنازع   کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

 

IMG-3213.JPG

 

مسٹر یادو نے کہا کہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں گنتی کے اندازے کے طریقے میں اور زیادہ سائنسی بنیاد پر اصلاح اور تال میل قائم کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وزارت پہلی بار ہاتھیوں اور شیروں کی تعداد کا اندازہ لگانے کےلئے دونوں کی گنتی ایک ساتھ کررہی ہے۔

ریاستی وزیر،جناب اشونی کمار چوبے نے پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھیوں  کے تحفظ سے جنگلات کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور جنگلات کو بچانے سے پورے ایکوسسٹم کو بچایا جا سکتا ہے۔خاص طورپر سبھی نوجوانوں کی  قدرت اور جنگلاتی حیات  میں ہندوستانی ثقافت کے روایتی اخلاق میں رہنے کےلئے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔

IMG-3214.JPG

 

 

پروگرام میں دونوں معزز افراد نے وزارت کے ہاتھی ڈیویژن کے سہ ماہ اخبار ’ٹرمپیٹ‘ کے چوتھے ایڈیشن کے اجرا کا بھی جائزہ لیا۔ ریاست کے محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ اداروں اور تنظیموں کے ذریعہ ملک بھر میں اپنائے گئے مختلف قسم کے انتظامات پر روشنی ڈالنے کےلئے ،پروجیکٹ ہاتھی ڈیویژن اور ہاتھی سیل نے سہ ماہی اخبار ٹرمپیٹ جاری کیا ہے۔اخبار کا یہ ایڈیشن مطابقت پذیر ہاتھیوں کی تعداد گننے کے لیے واضح نقطہ نظر کی ضرورت پیش کرتا ہے۔

 

IMG-3220.JPG

 

وزارت نے ہاتھیوں کے عالمی دن ،2021کے پیش خیمہ کے طورپر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ہفتے بھر چلنے والے پروگرام کا انعقاد ڈبلیو آئی آئی،این ایم این ایچ،ڈبلیو ڈبلیو ایف –انڈیا  اور ڈبلیو ٹی آئی کے ساتھ حصہ داری کی۔ وزرا کے ذریعہ آن لائن آرٹ اور مضمون نگاری کے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا گیا۔

ایشیائی ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار نسلوں کی آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں ’خطرے سے دوچار ‘ مخلوق کے طورپر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ایسا اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ ہندوستان کو چھوڑ کر زیادہ تررینج والے رہائشی مقامات اور غیر قانونی شکار وغیرہ کے نقصان کی وجہ سے اپنی ہاتھی آبادی کھو دی ہے۔موجودہ وقت میں ہاتھیوں  کی تعداد کے اندازے سے اشارہ ملتا ہے کہ دنیا میں تقریباً 50ہزار سے 60ہزار ایشیائی ہاتھی ہیں۔ ہندوستان میں ان ہاتھیوں کی تقریباً 60فیصد سے زیادہ تعداد آباد ہے۔

ہاتھیوں کا عالمی دن  ہاتھی دانت کے غیر قانونی شکار اور تجارت کو روکنے کے لیے نافذ کرنے والی پالیسیوں کو بہتر بنانا ، ہاتھیوں کے مسکن کی حفاظت ، اسیر ہاتھیوں کے لیے بہتر علاج مہیا کرنا ، اور کچھ اسیر ہاتھیوں کو پناہ گاہوں میں دوبارہ پہنچانا شروع کرنے سمیت ہاتھیوں کی مدد کرنے کےلئے  مختلف اسٹیک ہولڈرز کی توجہ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیےمنایا جارہا ہے۔ ہاتھی بھارت کا قدرتی ورثہ جانور ہے اور ہندوستان بھی ہاتھیوں کی نسلوں  کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے اس دن کو مناتا ہے۔

اس سال ہاتھیوں کا دن اندرا پریاورن بھون،نئی دہلی میں منایا گیا ہے۔پروگرام میں ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے سکریٹری جناب رامیشور گپتا ،جناب سبھاش چندرا،ڈی جی ایف اور ایس ایس ،ایم آئی ایف اور سی سی ،جناب ایس پی یادو ،ڈی جی (این ٹی سی اے)،ماحولیات اور جنگلات کی وزارت کے آئی جی ایف جناب رمیش پانڈے اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ریاستوں کے محکمہ جنگلات اور دیگر شراکت دار تنظیم بھی ورچوؤل ذرائع سے شامل ہوئیں۔

 

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:7784


(Release ID: 1745322) Visitor Counter : 321