نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے بھارت میں الیکٹرک موٹرگاڑیوں کے لئے چارجنگ انفراسٹرکچر تیار کرنے کی سمت میں رہنمائی کے لئے ہیڈبک جاری کی


ہینڈبک ریاستوں اور مقامی بلدیاتی اداروں کو پبلک چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے لائق بنائے گی

Posted On: 12 AUG 2021 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 12 اگست2021:

نیتی آیوگ نے آج ریاستی حکومتوں اور مقامی بلدیاتی اداروں کو الیکٹرک موٹرگاڑیوں (ای وی) کے لئے چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی سمت میں پالیسیاں اور ضوابط طے کرنے کے لئے رہنمائی کی غرض سے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد چارجنگ انفرااسٹرکچر کو بڑھانا اور ملک میں الیکٹرک موبلیٹی میں تیزی سے تبدیلی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کے لئے اس ہینڈبک کو مشترکہ طور پرنیتی آیوگ، بجلی کی وزارت، سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی )  کا محکمہ ، بیورو آف انرجی ایفی شیئنسی  (بی ای ای) اور ورلڈ رسورسز انسٹی ٹیوٹ انڈیا کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X5PA.jpg

 

 

یہ ہینڈبک ان متعلقہ افسران اور دیگر فریقوں کے لئے ایک منظم اور جامع نقطہ  نظر فراہم کرتی ہے جو الیکٹرک  گاڑیوں کی چارجنگ انفرااسٹرکچر  کی منصوبہ بندی ، منظوری اور عمل درآمد سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ای وی چارجنگ کی سہولت کے لئے ضروری تکنیک اور ریگولیٹری فریم ورک کے  بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ ای وی شعبہ کے ابھرتی ہیئت پر غور کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی موجودہ ضرورتوں پر مرکوز ہے۔

الیکٹرک موبیلٹی کو اپنانے کے عمل میں آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف لڑائی عالمی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ جس پر بھارت نے حوصلہ مندانہ امید کا اظہار کیا ہے۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نےکہا،’’ہینڈبک ای وی  چارجنگ نیٹ ورک کو نافذ کرنے میں جن چیلنجوں کا سامنا مختلف افسران کے ذریعہ کیا جارہا ہے ، یہ ان کا حل فراہم کرتی ہے ۔ یہ ریاستوں اور مقامی بلدیاتی اداروں کے بیچ اعلیٰ روایات کے تبادلے کے لئے ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرتی ہے‘‘۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا ، ’’ بھارت میں ای وی کا بنیادی ڈھانچہ تیزی سے فروغ پارہا ہے اور چارجنگ انفرااسٹرکچر بازار میں کئی کھلاڑی قدم رکھ رہے ہیں۔ یہ کتابچہ پبلک اور پرائیویٹ فریقوں کو مضبوط اور آسان ای وی چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی قوت فراہم کرے گی۔

بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکام ) کے لئے ای وی چارجنگ ایک نئی طرح کی بجلی مانگ ہے۔  یہ ڈسکام چارجنگ سہولیات کے لئے کسی رکاوٹ کے بغیر بجلی کی سپلائی کنکشن فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے مناسب صلاحیت ہو۔ بجلی کی وزارت میں شکریٹری جناب آلوک کمار نے کہا ،’’بجلی کی وزارت اور بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام کے لئے اس کی مرکزی نوڈل ایجنسی یعنی بیورو آف انرجی ایفی شیئنسی (بی ای ای )، چارجنگ انفرااسٹرکچر عمل درآمد میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ڈسکام اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کررہاہے، جس کے لئے یہ ہینڈبک بہت مدد گار ہوگی۔ ملک میں انجرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کی تیزی سے بڑھتی حصہ داری کے ساتھ آنے والے برسوں میں ای موبیلٹی کی طرف منتقلی سے ہونے والے فوائد اور زیادہ اہم ہونے کی امید ہے۔

رکازی  ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے برعکس ، الیکٹرک گاڑیوں کو کسی بھی مقام پر چارج کیا جاسکتا ہے، بشرط یہ ہے کہ  چارجنگ پوائنٹ دستیاب ہو۔ اس کے لئے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کی  اسکیم بنانے کے لئے ایک الگ نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے- ایک جو انہیں جب بھی پارک کیا جاتا ہے  رات میں یا دن کے دوران چارج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مقامی افسران کو بپلک چارجنگ بنیادی ڈھانچہ  کے ضروری پیمانے کے لئے ہدف طے کرنےاور یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یہ اسکیم کارروائیوں میں شامل ہے۔ ڈاکٹر او پی اگروال ،  سی ای او ، ڈبلیو آر آئی انڈیا نے کہا ، ’’ہینڈبک ٹرانسپورٹیشن اور شہری منصوبہ بندی کے ڈھانچہ میں ای وی چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو مربوط کرنے میں پلاننگ افسران کے اہم رول پر روشنی ڈالتی ہے۔ چارجنگ نیٹ ورک کے لئے مقامی منصوبہ بندی کی حمایت کرنے کے لئے یہ ایک وسیلہ ہے  کیونکہ بیشتر ریاستوں اور شہروں نے بنیادی ڈھانچے پر عمل درآمد کے لئے ضرورتوں پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جانے کے لئے پبلک یا پرائیویٹ چارجنگ مقامات کا ایک مضبوط اور وسیع نیٹ ورک ہونا اہم ہے۔ ڈاکٹر آشوتوش شرما، سکریٹری ، ڈی ایس ٹی نے کہا کہ ،’’ ڈی ایس ٹی بھارت میں ای وی بنیادی ڈھانچہ کی ضرورتوں کے مطابق کفایتی چارجنگ نیٹ ورک کی حمایت کرنے کے لئے بھارتی اسٹینڈرڈز اور پروٹوٹائپ کے فروغ کی قیادت کررہا ہے۔ اس کتابچہ میں بتائے گئے کم لاگت والے ای وی چارج پوائنٹ کے لئے وسیع  منصوبے کا نقطہ نظر ا،ٓئندہ اسٹینڈرڈ کے ساتھ اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے اور چارجنگ انفرااسٹکرچر کی تیزی سے حمایت کرسکتا ہے۔ ‘‘

بجلی کی وزارت نے ہر 3*3 گرڈ کے لئے یا شاہراہوں پر ہر 25کلومیٹر پر ایک چارجنگ اسٹیشن رکھنے کا قومی ہدف طے کیا ہے ، چیگر چھوٹے چھوٹے اہداف مقرر کرنا اور منصوبے بنانا شہری مقامی بلدیاتی اداروں یا ریاستی نوڈل ایجنسیوں پر منحصر ہے۔ ہینڈبک خاص طور پر میونسپل کارپوریشنوں اور ڈسکام جیسی اتھارٹیز کو نافذ کرنے کے لئے ہے، لیکن ریگولیٹری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جو چارجنگ انفرااسٹرکچر قائم کرنے کے عمل کو اور آسان بناسکتے ہیں۔ ہینڈبک کو ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت ، ماحولیات جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت اور بھاری صنعت کے محکمہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے

 

 

************

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

 (U: 7782)


(Release ID: 1745317) Visitor Counter : 251