وزارت دفاع

ڈیورنڈکپ 2021 کا 130 واں ایڈیشن کولکاتہ میں 5 ستمبر سے 3 اکتوبر 2021 تک منعقد کیا جائے گا

Posted On: 12 AUG 2021 10:07AM by PIB Delhi

 

ڈیورنڈ کپ جوکہ دنیا کا تیسرا قدیم ترین اور ایشیا کا قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ مانا جاتا ہے، ایک سال کے وقفہ کے بعد واپسی کرنے والا ہے۔ یہ وقفہ کووڈ -19 عالمی وبا کے پھیل جانے کانتیجہ تھا، آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف)، آئی ایف اے (مغربی بنگال) اور مغربی بنگال کی حکومت کی زبردست حمایت اور تعاون کے ساتھ ، ڈیورنڈکپ کا یہ 130 واں ایڈیشن ایک تاریخی مقابلہ کی حیثیت اختیار کرنے جارہا ہے۔

یہ پہلا پروقار ٹورنامنٹ 1888ء میں ،دگشائی (ہماچل پردیش)  میں منعقد کیا گیا تھا، اور اس کا نام مورٹائمر ڈیورنڈ کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اس وقت ہندوستان کے  انچارج خارجہ سکریٹری تھے۔ یہ ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر برطانوی فوجیوں کے اندر صحت، اور فٹنس کی دیکھ بھال کےحوالے سے بیداری پیدا کرنے کا ایک وسیلہ تھا، لیکن بعد میں   اس کے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھول دیئے گئے اورآج یہ ٹورنامنٹ  دنیا کے اہم ترین اسپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔  ڈیورنڈ کپ کی تاریخ میں موہن بگان اور مشرقی بنگال سب سے زیادہ کامیاب ٹیمیں رہی ہیں، جن میں سے ہر ایک نے 16-16 بار ان مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے۔

فتح حاصل کرنےوالی ٹیم کو تین ٹرافیاں دی جاتی ہیں، یہ تینوں ٹرافیاں ہیں، پریزیڈینٹ کپ (جو پہلی بار جیتنے والی ٹیم کو ڈاکٹر راجیندر پرشاد کے ہاتھوں سے دیا گیا تھا)،  ڈیورینڈ کپ (اوریجنل چیلنج پرائز-ایک رولنگ ٹرافی) اور شملہ ٹرافی (جو پہلی بار 1903 میں شملہ کے شہریوں کے ذریعہ پیش کی گئی تھی اور 1965 کے بعد سے اس کی حیثیت ایک رولنگ ٹرافی کی ہے)۔

2019ء میں یہ ٹورنامنٹ دہلی سے کولکاتا منتقل کردیا گیا، جس میں کوگولم کیرالہ نامی ٹیم نے موہن بگان کی ٹیم کو فائنل مقابلوں میں 2-1 کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ایک بار مغربی بنگال کی راجدھانی  اس ٹورنامنٹ کی پھر سے میزبانی کرے گی، جو 5 ستمبر 2021 سے لے کر 3 اکتوبر2021 تک یعنی 4 ہفتوں  تک جاری رہے گا۔ اس میں  کولکاتا کے اندر اورباہر مختلف مقامات پر میچ کھیلے جائیں گے۔ ملک بھر سے  16 ٹیمیں اس مقابلہ میں حصہ لینے جارہی ہیں، جس میں سے چار ٹیموں کا تعلق بھارتی افواج سے ہے۔ یہ ٹیمیں ان مقابلوں میں  مرغوب ترین ٹرافیاں حاصل کرنے کے لئے اپنی مسابقتی صلاحیتوں اور کھیل کے سچے جذبہ کااظہار کریں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic112Aug11RY.jpeg

 

******

 ( ش ح ۔س ب۔رض)

U- 7762



(Release ID: 1745050) Visitor Counter : 269